منی پور میں دو عسکریت پسند اور دو منشیات اسمگلر گرفتار
امپھال، 2 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو الگ الگ کارروائیوں میں چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم آر پی ایف/پی ایل اے کے دو فعال کیڈر اور منشیات کی اسمگلنگ کے دو ملزم شامل تھے۔ منگل کو ریاستی پولیس ہیڈکوارٹ
Four-Arrested-in-Separate-Oper


امپھال، 2 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے پیر کو الگ الگ کارروائیوں میں چار لوگوں کو گرفتار کیا۔ ان میں کالعدم عسکریت پسند تنظیم آر پی ایف/پی ایل اے کے دو فعال کیڈر اور منشیات کی اسمگلنگ کے دو ملزم شامل تھے۔

منگل کو ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر کی طرف سے فراہم کردہ سرکاری معلومات کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع میں ایک آپریشن کے دوران آرپی ایف /پی ایل اے کے دو فعال کیڈروں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمین کی شناخت میبام ارون سنگھ عرف اورو (49) ساکن کھرئی ننگتھوبنگ لیکائی اور وتھانگجام سورن کمار سنگھ عرف اچوبا عرف راجیش (30) ساکن پورابی آوانگ لیکائی کے طور پر کی گئی ہے۔ ارون سنگھ کو پورمپٹ تھانہ علاقے کے ٹاپ آوانگ لیکائی میں کمیونٹی ہال کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جبکہ سورن کمار سنگھ کو ٹاپ ماکھا لیکائی سے گرفتار کیا گیا ۔

ابتدائی تحقیقات میں ان کے جبری وصولی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکورٹی ایجنسیاں ان کے نیٹ ورک اور سرگرمیوں کی تفصیلی تحقیقات کر رہی ہیں۔ایک اور کارروائی میں، سیکورٹی فورسز نے کوئرنگی میں سی ایم سی اسپتال کے قریب سے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں مشتبہ براؤن شوگر برآمد کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت کانگلاٹونگبی ہاٹک کھوا کے رہنے والے پورن بہادر کارکے (40) اور کانگلاٹونگبی شانتی پور کے رہنے والے لاونگسن (37) کے طور پر کی گئی ہے۔ پورن بہادر کارکے کانگ پوکپی ضلع میں ولیج ڈیفنس فورس (وی ڈی ایف) کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد سے تقریباً 1.425 کلو گرام مشتبہ براؤن شوگر (کیری بیگ کے وزن سمیت) اور ایک ہونڈا ایکٹیوا اسکوٹر قبضے میں لے لیا۔ برآمد شدہ مواد قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

سیکورٹی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ ریاست میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande