جے شنکر نے جنوبی افریقہ کے نائب صدر ماشا تیلے سے ملاقات کی
نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو جنوبی افریقہ کے نائب صدر شیپوکاسا پولس ماشاتیلے سے ملاقات کی۔ دہلی میں جنوبی افریقی وفد اور ہندوستانی فریق کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں
FOREIGN-MINISTER-MEET-SA-VP


نئی دہلی، 2 جون (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو جنوبی افریقہ کے نائب صدر شیپوکاسا پولس ماشاتیلے سے ملاقات کی۔ دہلی میں جنوبی افریقی وفد اور ہندوستانی فریق کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی، جس کے دوران دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری،بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای )ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے، وزیر خارجہ نے شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے مضبوط عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں دونوں ممالک کے لیے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہندوستان اور جنوبی افریقہ عالمی اور کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر باہمی تال میل کو مزید مضبوط کریں گے۔ اس ملاقات کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو نئی سمت دینے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande