اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر کو آئی سی ایس ایس آر کا ریسرچ پروجیکٹ تفویض
علی گڑھ, 02 جون (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مغربی ایشیا و شمال افریقی مطالعات کے ڈاکٹر عزیز الرحمٰن اعظمی کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ‘‘ڈیجیٹل عہد میں سماجی ترسیلات: اتر پردیش کے مسلمانوں میں خلیجی ممال
ڈاکٹر عزیز الرحمن آعظمی


علی گڑھ, 02 جون (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ مغربی ایشیا و شمال افریقی مطالعات کے ڈاکٹر عزیز الرحمٰن اعظمی کو انڈین کونسل آف سوشل سائنس ریسرچ (آئی سی ایس ایس آر) کی جانب سے ‘‘ڈیجیٹل عہد میں سماجی ترسیلات: اتر پردیش کے مسلمانوں میں خلیجی ممالک کی جانب نقل مکانی اور بدلتے ہوئے مذہبی رجحانات’’ کے موضوع پر ایک ریسرچ پروجیکٹ تفویض کیا گیا ہے۔اس تحقیق کا ہدف اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ خلیجی ممالک کی جانب ہجرت اور واٹس ایپ، یوٹیوب اور فیس بک جیسے ڈیجیٹل ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال سے اتر پردیش کے مسلمانوں کے مذہبی عقائد، طرزِ عمل اور شناختوں پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

فیلڈ ورک اور ڈیجیٹل مشاہداتی مطالعے کے ذریعے یہ تحقیق سماجی ترسیلات کے کردار کا جائزہ لے گی، جس میں ، خصوصاً ایسے دور میں جب ڈیجیٹل رابطوں نے دنیا کو پہلے سے زیادہ باہم مربوط بنا دیا ہے،خیالات، اقدار اور سماجی رویّوں کی منتقلی ، کمیونٹی سے روابط اور جدید اسلامی روایات کی تشکیل جیسے امور کا احاطہ کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande