نگین جھیل میں لڑکے کی ڈوب کر موت
سرینگر، 02 جون (ہ س):۔ سری نگر کے نگین کلب علاقے کے قریب نگین جھیل میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف نگین اور دیگر پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ا
نگین جھیل میں لڑکے کی ڈوب کر موت


سرینگر، 02 جون (ہ س):۔ سری نگر کے نگین کلب علاقے کے قریب نگین جھیل میں نہاتے ہوئے ایک لڑکا ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف نگین اور دیگر پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو پانی سے نکال کر ایس ڈی ایچ حضرتبل (حبک) منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت بعد ازاں نزیل شکیل بٹ ولد شکیل احمد بٹ کے طور پر ہوئی جو سری نگر کے نوہٹہ علاقے کے رہائشی تھے۔ دریں اثنا، واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande