فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے گھمبیر مغلاں میں جاری آپریشن شیروالی کا زمینی سطح پر جائز لیا
جموں, 02 جون (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے جی او سی سی آئی ایف رومیو کے ہمراہ گمبھیر مغلاں کے علاقے کا دورہ کرکے جاری آپریشن شیروالی کی پیش رفت اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران اعل
Army


جموں, 02 جون (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) نے جی او سی سی آئی ایف رومیو کے ہمراہ گمبھیر مغلاں کے علاقے کا دورہ کرکے جاری آپریشن شیروالی کی پیش رفت اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران اعلیٰ افسران کو آپریشنل منصوبہ بندی، جاری کارروائیوں اور فوجی دستوں کی معاونت کے لیے اختیار کیے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دشوار گزار علاقوں میں تعینات اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی لاجسٹک سہولیات اور سپورٹ نظام کا بھی معائنہ کیا گیا۔

جی او سی نے آپریشن میں شامل تمام افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، ثابت قدمی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا بلند حوصلہ، غیر متزلزل عزم اور بھرپور توجہ آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔فوج کے مطابق وائٹ نائٹ کور خطے میں امن و امان اور سلامتی کے قیام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور آپریشنل اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande