
ہیلتھ اسکیم کے انتظام و نگرانی کے لیے خصوصی ٹرسٹ کا عنقریب قیامحیدرآباد، 2 جون (ہ س)۔
تلنگانہ کے چیف سکریٹری رام کرشن راؤ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ملازمین کی صحت سے متعلق اسکیم (ایمپلائی ہیلتھ اسکیم-ای ایچ ایس) کو ایک خصوصی ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے قیام کی کارروائی آئندہ چند دنوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ سکریٹریٹ میں مشترکہ ملازمین کونسل کے اراکین اور مختلف ملازم تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رام کرشن راؤ نے کہا کہ ملازم تنظیموں کی جانب سے دی گئی تجاویزاور سفارشات پر غور کے بعد ٹرسٹ کے آپریشنل رہنما اصولوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ریاست بھرکے سرکاری ملازمین، پنشن یافتگان اوران کے زیرِکفالت اہلِ خانہ کوبہتر، منظم اورمؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کےامکانات پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی ہدایات کے مطابق ریاستی حکومت ملازمین اور پنشن یافتگان کو معیاری، آسان اور بلا رکاوٹ طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ٹرسٹ ایک خودمختار ادارہ جاتی نظام کے طور پر ام کرے گا، جس کا مقصد صحت سے متعلق فوائد اور سہولیات کی شفاف، منصفانہ اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
رام کرشن راؤ نے مزید کہا کہ اس ٹرسٹ کےلیے ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ بھی کھولا جائے گا، جس میں حکومت اور ملازمین دونوں مساوی مالی شراکت کریں گے۔ ان کے مطابق یہ نظام صحت کی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنائے گا۔ نہوں نے امید ظاہر کی کہ اس نئے ٹرسٹ کے قیام سے سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو صحت کی بہتر اور بروقت سہولیات میسر آئیں گی، جس سے ان کی فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری آئے گی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق