مرکزی حکومت کی دواساز کمپنی آئی ایم پی سی ایل کی نجکاری باعث تشویش : ڈاکٹر ڈی آر سنگھ
نئی دہلی، 19 جون(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مرکزی حکومت کی دواساز کمپنی ’انڈین میڈیسنز فارماسیوٹکل کارپوریشن لمیٹڈ‘ (آئی ایم پی سی ایل) کی نجکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی اپیل کی ہے
مرکزی حکومت کی دواساز کمپنی آئی ایم پی سی ایل کی نجکاری باعث تشویش : ڈاکٹر ڈی آر سنگھ


نئی دہلی، 19 جون(ہ س)۔آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مرکزی حکومت کی دواساز کمپنی ’انڈین میڈیسنز فارماسیوٹکل کارپوریشن لمیٹڈ‘ (آئی ایم پی سی ایل) کی نجکاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 1978 میں قائم آئی ایم پی سی ایل آیوروید اور یونانی دواسازی کا ایک ماڈل ادارہ ہے۔ مرکب ادویہ کا معیار قائم کرنے اور ریسرچ میں کام آنے والی بھروسے کی دوا ساز کمپنی کا فروخت ہونا بے حد افسوس ناک ہے۔

ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مزید کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس آئی ایم پی سی ایل کو فعال بنانے اور ضرورت بھر آیوروید اور یونانی اسٹاف کی بحالی کا پہلے ہی مطالبہ کرچکی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے مطالبات کو عوام کے حق میں منظور کرنے کی بجائے اس دواساز ادارہ کو فروخت کردیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ نفع بخش آئی ایم پی سی ایل کی نجکاری کیوں کی گئی؟ جبکہ بھارت میں منظور شدہ رائج روایتی طریقہ علاج کو دنیا میں پھیلانے کے لیے باضابطہ حکومت ہند کی جانب سے وزارت آیوش کا قیام عمل میں لایا گیا مگر اس کے تحت آنے والے اداروں کو محدود کرنا سمجھ سے باہر ہے۔ ڈاکٹر ڈی آر سنگھ نے مرکزی حکومت سے نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی یم پی سی ایل کو بہتر بنانے پر زور دیا اور ا±مید ظاہر کی ہے کہ مرکزی حکومت نے جس مقصد کے تحت وزارت آیوش قائم کی ہے ا±س میں آئی یم پی سی ایل جیسے انتہائی اہم دواساز ادارے کو تقویت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande