
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے عبداللہ ہال میں بین الاقوامی یومِ یوگ 2026 کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کے تحت دو روزہ یوگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں ہال کے عملے کے ارکان نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ پہلے دن صحت و تندرستی سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیے گئے، جبکہ دوسرے دن اجتماعی یوگ مظاہروں اور عملی مشقوں کا اہتمام کیا گیا، جن کا ہدف جسمانی فٹنس اور ذہنی صحت کو فروغ دینا تھا۔
یہ پروگرام عبداللہ ہال کی پرووسٹ ڈاکٹر شیبا جیلانی کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ وارڈن اور اسپورٹس انچارج مس مہوش خان اور ہال کے دیگر افراد نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ