
نائب صدر جمہوریہ ہند لداخ دورے پر لہیہ پہنچے
جموں, 19 جون (ہ س)نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن جمعہ کو اپنے پہلے دورۂ لداخ پر لیہہ پہنچے، جہاں لیہہ ہوائی اڈے پر لیفٹیننٹ گورنر لداخ ونئے کمار سکسینہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ نائب صدر کی آمد کو خطے کے لیے ایک اعزاز اور اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 سے قبل نائب صدر جمہوریہ ہند کی لداخ آمد کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی موجودگی یوگا کے فروغ اور صحت مند، متوازن اور ہم آہنگ طرزِ زندگی کے پیغام کو مزید تقویت بخشے گی۔
حکام کے مطابق نائب صدر جمہوریہ ہند سی پی رادھا کرشنن کی قیادت، وژن اور رہنمائی عوام کو یوگا کی لازوال تعلیمات سے روشناس کرانے اور اسے روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دے گی۔ لداخ میں بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر