اے ایم یو کی ریسرچ اسکالر کا یونیورسٹی آف سسیکس میں خطاب
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کی پی ایچ ڈی اسکالر مس ادیبہ نے برائٹن، برطانیہ میں واقع یونیورسٹی آف سسیکس میں منعقدہ نیورومارفک ہارڈویئر اینڈ الگورتھمز ورکشاپ 2026 میں سائنسی لیکچر پیش کیا۔ اس بین الاقوامی ورکش
ادبیہ لیکچر دیتے ہوئے


علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ طبیعیات کی پی ایچ ڈی اسکالر مس ادیبہ نے برائٹن، برطانیہ میں واقع یونیورسٹی آف سسیکس میں منعقدہ نیورومارفک ہارڈویئر اینڈ الگورتھمز ورکشاپ 2026 میں سائنسی لیکچر پیش کیا۔

اس بین الاقوامی ورکشاپ میں ان کی شرکت کے لئے حکومت ہند کے انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کی جانب سے معاونت فراہم کی گئی۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ سائنس دانوں اور محققین کے سامنے اپنی تحقیق پیش کی۔

مس ادیبہ نے اس تجربے کو نہایت مفید اور یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے محققین کے سامنے اپنی تحقیق پیش کرنا اور مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا ان کے لیے ایک قیمتی تعلیمی تجربہ ثابت ہوا۔ اس موقع پر انہیں ماہرین کی جانب سے حوصلہ افزا آراء اور مفید تجاویز بھی حاصل ہوئیں۔ انہوں نے اپنے نگراں، شعبہ طبیعیات کے پروفیسر طفیل احمد، نیز آئی آئی ٹی گوہاٹی کے اپنے تحقیقی معاونین اور ٹیم کے ارکان کی رہنمائی اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande