کشتواڑ پولیس نے دو دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو گرفتار کیا
کشتواڑ پولیس نے دو دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو گرفتار کیا جموں، 19 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاری
Terror


کشتواڑ پولیس نے دو دہشت گردوں کے معاونت کاروں کو گرفتار کیا

جموں، 19 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایف آئی آر نمبر 167/2025 کے سلسلے میں کی گئی ہیں، جو پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں بی این ایس کی دفعہ 109، یو اے پی اے کی مختلف دفعات اور آرمز ایکٹ کے تحت درج ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کشتواڑ نریش سنگھ نے بتایا کہ تفصیلی تحقیقات کے بعد طارق احمد گینو ولد مرحوم محمد شعبان، جو محکمہ جنگلات میں ملازم ہیں، اور محمد اقبال ولد غلام عباس وانی سکنہ ٹنڈر، دچھن، کو دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اس سے قبل چھاترو کے رہائشی منیر احمد اور مشکور احمد کو بھی اسی معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کے معاونین کے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور اس کے معاونین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تمام ملوث افراد کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں امن، عوامی نظم و ضبط اور سلامتی برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande