
حیدرآباد، 19 جون (ہ س) - کل دیر رات کی کارروائی میں، گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے، پولیس کی مدد سے، نریڈمیٹ میں نصب چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کوہٹا دیا، مبینہ طور پر مطلوبہ اجازتوں کی کمی کی وجہ سے۔مقامی پولیس،اسپیشل آپریشنزٹیم اور مسلح پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ یہ آپریشن سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا تھا۔ مجسمے کو گرانے اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق یہ کارروائی اس بات کے پائے جانے کے بعد کی گئی کہ مجسمہ کو جی ایچ ایم سی سے ضروری منظوری حاصل کئے بغیر کھڑا کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران چند افراد نے ہٹانے کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس نے مداخلت کی اور ان میں سے کچھ کو حراست میں لے لیا۔
علاقے میں کچھ دیرکے لیے ہلکی کشیدگی رہی کیونکہ رہائشی اور مجسمہ کے حامی موقع پر جمع ہوگئے اورکارروائی کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم،پولیس نے صورتحال کوسنبھالااور اس بات کو یقینی بنایاکہ ہٹانے کا عمل بغیرکسی بڑے خلل کے مکمل ہوا۔
حکام نے بتایا کہ مجسمہ کو بحفاظت دوسری جگہ منتقل کر دیاگیاہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ نریڈمیٹ میں صورتحال اس وقت پرامن ہے، پولیس نے امن و امان کے مسائل کو روکنے کے لیے چوکسی برقرار رکھی ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق