ریوا میں ای ڈی کی بڑی کارروائی: تین ٹھیکیداروں اوراسٹون کریشر آپریٹر کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری
ریوا، 19 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں جمعہ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی سے افراتفری مچ گئی۔ ای ڈی کی مختلف ٹیموں نے شہر کے تین بڑے ٹھیکیداروں اور اسٹون کریشر آپریٹر کے ٹھکانوں پر ایک ساتھ دستک دی۔ کارروائی کے دوران ٹ
ای ڈی کی ٹیم کارروائی کرتی ہوئی۔


ریوا، 19 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں جمعہ کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی سے افراتفری مچ گئی۔ ای ڈی کی مختلف ٹیموں نے شہر کے تین بڑے ٹھیکیداروں اور اسٹون کریشر آپریٹر کے ٹھکانوں پر ایک ساتھ دستک دی۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے کئی دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے، تاہم ابھی تک چھاپے مارنے کی باضابطہ وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

معلومات کے مطابق، ای ڈی کی ٹیم نے ریوا کی پدم دھر کالونی، اندرا نگر اور جنتا کالج کے علاقے میں واقع ٹھیکیداروں کی رہائش گاہوں پر علی الصبح پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ ٹیموں کے پہنچتے ہی علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی حکام نے گھر اور دفاتر میں موجود دستاویزات، لین دین سے متعلق ریکارڈ اور دیگر کاغذات کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کچھ دن پہلے ریوا میں ٹھیکیداروں اور تعمیراتی ایجنسیوں سے جڑے لوگوں کے خلاف اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے بھی معاملہ درج کیا تھا۔ یہ کارروائی ناقص ڈامر (لوک) کے استعمال سے جڑے معاملے کو لے کر ہوئی تھی، جس کے بعد ٹھیکیداروں میں کافی ناراضگی بھی دیکھی گئی تھی۔ اب ای ڈی کی کارروائی کو بھی اسی کیس سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بتایا گیا کہ صبح تقریباً 5 بجے پدم دھر کالونی میں ٹھیکیدار کے کے سوہگورا کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی ٹیم پہنچی۔ شروع میں خاندان کے لوگوں نے ٹیم سے شناخت اور جانچ سے متعلق دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کیا۔ تصدیق ہونے کے بعد ٹیم نے گھر کے اندر داخل ہو کر جانچ شروع کی۔

دوسری طرف، اندرا نگر کے رہائشی ٹھیکیدار تریوینی پرساد مشرا کے یہاں بھی ای ڈی کی کارروائی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے پردھان منتری گرامین سڑک یوجنا سمیت کئی بڑے تعمیراتی کام کیے ہیں۔ اس کے علاوہ جنتا کالج کے علاقے میں رہنے والے ٹھیکیدار رام سجن شکلا کے ٹھکانے پر بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ وہ کئی تعمیراتی کاموں سے منسلک رہے ہیں۔ ای ڈی کی کارروائی کو لے کر مختلف چہ مگوئیاں چل رہی ہیں۔ کچھ لوگ اسے تعمیراتی کاموں میں بے ضابطگیوں سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں، جب کہ کچھ کا ماننا ہے کہ معاملہ منی لانڈرنگ سے جڑا ہو سکتا ہے۔ تاہم ای ڈی کی جانب سے ابھی تک کارروائی کی وجوہات یا جانچ کے موضوع کے بارے میں کوئی باضابطہ معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ فی الحال ای ڈی کی ٹیم تمام ٹھکانوں پر دستاویزات کی جانچ اور پوچھ گچھ میں جٹی ہوئی ہے۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی معاملے کی اصل صورتِ حال واضح ہو سکے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande