کٹھوعہ میں ایک پولیس ایس پی او بدعنوانی کے معاملے میں نوکری سے برطرف ۔
جموں, 19 جون (ہ س)۔ ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کٹھوعہ نے ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) رشیش شرما کو بدعنوانی، غیر اخلاقی سرگرمیوں اور مسلسل غیر حاضری کے الزامات کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ موہیتا شرما کی جانب سے
کٹھوعہ میں ایک پولیس ایس پی او بدعنوانی کے معاملے میں نوکری سے برطرف ۔


جموں, 19 جون (ہ س)۔

ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کٹھوعہ نے ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) رشیش شرما کو بدعنوانی، غیر اخلاقی سرگرمیوں اور مسلسل غیر حاضری کے الزامات کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ موہیتا شرما کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ضلع اسپیشل برانچ کٹھوعہ سے موصولہ خفیہ اطلاعات اور معتبر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر یہ پایا گیا کہ ایس پی او رشیش شرما (نمبر 198/ایس پی او) سکنہ کیریان کٹھوعہ، غیر اخلاقی اور بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس دوران اس نے قابل ذکر منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں بھی حاصل کیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار نہ صرف اپنی ذمہ داریاں متعلقہ نگران افسران کے اطمینان کے مطابق انجام دینے میں ناکام رہا بلکہ کافی عرصے سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر بھی تھا۔ان الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے رشیش شرما کو 12 جون 2026 سے، جس روز اسے سرلا آؤٹ پوسٹ سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر قرار دیا گیا تھا، ضلع کٹھوعہ کے ایس پی اوز کی خدمات سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کا عہدہ خالی تصور کیا جائے گا۔پولیس حکام نے ہدایت دی ہے کہ برطرف کیے گئے اہلکار کو فوری طور پر اپنے زیر استعمال تمام وردی کے سامان اور اسلحہ و گولہ بارود کو ڈی پی ایل اسٹور اور کوٹ میں جمع کرانا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande