آر ٹی سی ملازمین کیلئے 11 فیصد فٹمنٹ کی یکم جولائی سے ادائیگی
حیدرآباد، 19 جون (ہ س)-تلنگانہ حکومت نے آر ٹی سی ملازمین سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے 11 فیصد فٹمنٹ پریکم جولائی سے عمل آوری کااعلان کیاہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے آر ٹی سی کی کارکردگی پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آر ٹی ایس-2021 کے تحت 11ف
آر ٹی سی ملازمین کیلئے 11 فیصد فٹمنٹ کی یکم جولائی سے ادائیگی


حیدرآباد، 19 جون (ہ س)-تلنگانہ حکومت نے آر ٹی سی ملازمین سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے 11 فیصد فٹمنٹ پریکم جولائی سے عمل آوری کااعلان کیاہے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے آر ٹی سی کی کارکردگی پر اعلیٰ سطحی اجلاس میں آر ٹی ایس-2021 کے تحت 11فیصد فٹمنٹ کی ادائیگی کااعلان کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آرٹی سی کی مسلمہ یونینوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آر ٹی سی یونینوں کے انتخابات کا فیصلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 30 ماہ کے دوران آر ٹی سی کے استحکام کیلئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ پونم پربھاکرنے کہا کہ 2023-26 کے دوران حکومت نے 1078 کروڑ کے مصارف سے 2815 نئی بسوں کو خریدا ہے۔ نلگنڈہ اورپداپلی میں دو نئے بس ڈپو کو منظوری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ آر ٹی سی ہاسپٹل تارناکہ کوسوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے طور پر ترقی دی گئی۔ گزشتہ 30 ماہ میں ہمدردی تقررات کے تحت 1137 تقررات کئے گئے ۔ان میں 888 کنڈکٹرس، 10ڈرائیورس ،43 ورکرس اور 196 کانسٹبلس شامل ہیں۔ خاندان کے سربراہ کی موت پرآر ٹی سی میں ہمدردی تقررات پر عمل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آر ٹی سی کی کارکردگی میں اضافہ ہوا جس کا سہرا ملازمین کے سرجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 490 خدمات سے برطرف کئے گئے ملازمین میں 244 کو دوبارہ واپس لیاگیا ہے۔ دیگر ملازمین کے مقدمات زیر دوران ہیں۔ خواتین کے گروپس کو553 آر ٹی سی بسیں کرایہ پرالاٹ کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آر ٹی سی کے تحت ریاست بھر میں 1050الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔ آرٹی سی کے پاس جملہ 10173 بسیں اور 38128 ملازمین ہیں۔ روزانہ61لاکھ مسافرین کو35 لاکھ کیلو میٹرکی مسافت پر پہنچایاجاتاہے۔ پونم پربھاکر نے ناگر کرنول اورپدا پلی بس ڈپو کے تعمیری کاموں کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande