بہار کے سیوان میں بیرون ملک سے لوٹے ایک نوجوان کی لاش ملی
سیوان، 19 جون (ہ س)۔ سیوان ضلع کے نبی گنج تھانہ علاقے کے لکڑی گاؤں میں مشتبہ حالات میں بیرون ملک سے لوٹے نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ لاش ان کے گھر سے کچھ فاصلے پر برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت قمر عالم کے نام سے ہوئی ہے جو گاؤں ک
بہار کے سیوان میں بیرون ملک سے لوٹے ایک نوجوان کی لاش ملی


سیوان، 19 جون (ہ س)۔ سیوان ضلع کے نبی گنج تھانہ علاقے کے لکڑی گاؤں میں مشتبہ حالات میں بیرون ملک سے لوٹے نوجوان کی لاش ملنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ لاش ان کے گھر سے کچھ فاصلے پر برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت قمر عالم کے نام سے ہوئی ہے جو گاؤں کے رہائشی زین الدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ جسم پر پائے گئے گہرے زخموں نے قتل کے شبہات کو مزید ہوا دی ہے۔اہل خانہ کے مطابق قمر عالم جمعرات کی رات ایک فون آنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا۔ کافی دیر تک واپس نہ آنے پر تلاش شروع کی گئی۔ اس دوران گاؤں میں اس کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر اس کی لاش اور موٹر سائیکل مشکوک حالت میں پڑی ہوئی ملی۔ جسم پر کئی شدید زخم پائے گئے، جس کی وجہ سے اہل خانہ کو شبہ ہوا کہ اسے مار پیٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ بیرون ملک سے واپس آنے والے اپنے اکلوتے بیٹے کی موت پر والدین اور لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے گاؤں میں غم اور غصہ ہے۔صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے لکڑی نبی گنج تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے گاؤں کے دو نوجوانوں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، جس کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور انکوائری کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ نوجوان کی موت معمہ بنی ہوئی ہے جبکہ اہل خانہ اسے سوچا سمجھا قتل قرار دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande