
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کیمسٹری کے ریسرچ اسکالر محمد یاسر خان نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل میں منعقدہ یو کے پور میٹ 2026 بین الاقوامی کانفرنس میں بیسٹ پوسٹر ایوارڈ حاصل کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد رائل سوسائٹی آف کیمسٹری نے کیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کانفرنس میں پوسٹر ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ واحد ہندوستانی محقق تھے۔ محمد یاسر خان نے انتہائی کم گندھک والے ایندھن کی تیاری اور صاف توانائی کوفروغ دینے میں معاون ایڈوانسڈ میٹل آرگینک فریم ورکز پر اپنی تحقیق پیش کی جسے بین الاقوامی سائنسی برادری کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے محمد یاسر خان کو حکومتِ ہند کے محکمہ سائنس وٹکنالوجی کی جانب سے بین الاقوامی ٹریول سپورٹ گرانٹ فراہم کی گئی تھی۔ وہ ڈاکٹر ایم شاہد، ایف آر ایس سی کی نگرانی میں ریسرچ کررہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ