غالب انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کی مرتبہ کتاب ’غالب کے خطوط انتخاب‘ پر مذاکرہ آج
نئی دہلی،19جون(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اردو کے سینئر استاد و ناقد پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کی مرتبہ کتاب ’غالب کے خطوط انتخاب‘ پر آج 20/جون کو ایک مذاکرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ
غالب انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کی مرتبہ کتاب ’غالب کے خطوط انتخاب‘ پر مذاکرہ آج


نئی دہلی،19جون(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اردو کے سینئر استاد و ناقد پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی کی مرتبہ کتاب ’غالب کے خطوط انتخاب‘ پر آج 20/جون کو ایک مذاکرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ پروفیسر قدوائی نے ایک سال سے زائد مدت میں غالب کے خطوط کا ایک عالمانہ انتخاب کیا ہے۔ قارئین اور بالخصوص ان کے شاگردوں کا مسلسل اصرار تھا کہ اس کتاب پر مذاکرے کا انعقاد ہونا چاہیے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ میں آج 20/جون کو صبح 10/بجے مذاکرے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسے کی صدارت سابق صدر شعبہءاردو پروفیسر وہاج الدین علوی کریں گے۔ پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹر خالد علوی، اور پروفیسر احمد محفوظ کتاب پر اظہار خیال کریں گے۔ خطوط غالب کے قدرداں اور پروفیسر قدوائی صاحب کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande