
حیدرآباد، 19 جون (ہ س) - کھانے میں ملاوٹ اور غیر محفوظ کھانے کے طریقوں کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، حیدرآباد فوڈ ایڈلٹریشن سرویلنس ٹیم (ایچ فاسٹ) نے فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر چارمینار کے علاقے میں ایک غیر لائسنس یافتہ فاسٹ فوڈ گودام پرچھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ کھانے پینے کا سامان ضبط کیا۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حسینی علم پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیارمیں واقع نیو لاڈ بازار، پنچ محلہ میں الاکبر فاسٹ فوڈ اور گودام میں غیر قانونی خوراک کی تیاری اور ذخیرہ کرنے کی سرگرمیوں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کے بعد اچانک معائنہ کیاگیا۔
چھاپے کے دوران، اہلکاروں نے کھانے پینے کی اشیاء کو انتہائی غیرصحت بخش حالات میں تیاراورذخیرہ کیاجارہا تھا، جس سے صحت عامہ کو شدید خطرہ لاحق تھا۔ معائنہ میں متعدد خلاف ورزیوں کا پردہ فاش ہوا، بشمول فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے لازمی لائسنس کے بغیر اسٹیبلشمنٹ کا آپریشن، ممنوعہ مصنوعی کھانے کے رنگوں کا استعمال، باسی کوکنگ آئل کا دوبارہ استعمال، پانی کے معیارکی تصدیق کی عدم موجودگی اوربنیادی حفظان صحت اور کیڑوں پرقابو پانے کے اقدامات کی کمی۔
حکام نے تقریباً 110 کلو گرام تیار فرائیڈ چکن، 15لیٹر پرمشتمل لوز کوکنگ آئل کے چھ ٹن اور کھانے کی تیاری میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے مصنوعی کیمیکل فوڈ کلرز کو قبضے میں لے لیا۔
غیر قانونی کارروائی میں مبینہ طور پرملوث دو افراد کوگرفتارکرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے حسینی علم پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام نے متنبہ کیا کہ ملاوٹ شدہ اور غیر صحت بخش خوراک کے استعمال کے نتیجے میں فوڈ پوائزننگ، معدے میں انفیکشن، الرجک رد عمل اورطویل مدتی صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔انہوں نے خاص طور پرباربار دوبارہ استعمال ہونے والے کوکنگ آئل اور مصنوعی کیمیکل ایڈیٹیو کےاستعمال سے منسلک صحت کے خطرات پرروشنی ڈالی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق