
حیدرآباد، 19 جون (ہ س)۔عثمانیہ یونیورسٹی نے ملک بھر میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ یونیور سٹی کی تاریخ میں پہلی بار بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈرس (بی آئی ایس) کے ذریعہ ایک ہی وقت میں چار مختلف شعبوں میں آئی ایس او کی منظوری دی گئی ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر کمار نے بی آئی ایس کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل (ساؤتھ ریجن)سندیپ کمار قنوجیاکے ہاتھوں یہ بین الاقوامی سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔ یونیورسٹی کو چار اہم ترین شعبوں تعلیمی نظام کا انتظام (ISO 21001 : 2018) ‘اعلیٰ تعلیمی معیار اور بہترین انتظامی نظم و نسق کیلئے ماحولیاتی تحفظ اور ویسٹ مینجمنٹ (ISO 14001 : 2015) کیمپس میں ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے اور کچرے کی سائنسی نکاسی کیلئے ، توانائی تحفظ (ISO 50001 : 2018) انرجی مینجمنٹ اور بجلی کی بچت کے بہترین نظام ،یونیور سٹی کے ہاسٹلس اور کینٹینوں میں طلبہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے (ISO 2200 : 2018) عطاکیاگیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ملک بھر میں عثمانیہ یونیورسٹی پہلی ایسی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے ایک ساتھ ان چاروں زمروں میں (آئی ایس او) بی آئی ایس کی پہچان حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی کو یونیورسٹی کے انتظامیہ ۔ اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق