اے ایم یو کی طالبہ کو قومی پروستھوڈانٹکس کنونشن میں ایوارڈ سے نوازا گیا
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی بی ڈی ایس ، سالِ آخر کی طالبہ نبیہہ ندیم نے انڈین پروستھوڈانٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور کے ڈی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، متھرا کے اشتراک سے منعقدہ تیسرے نیشنل آ
نبیہ ندیم


علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج کی بی ڈی ایس ، سالِ آخر کی طالبہ نبیہہ ندیم نے انڈین پروستھوڈانٹکس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور کے ڈی ڈینٹل کالج اینڈ ہاسپٹل، متھرا کے اشتراک سے منعقدہ تیسرے نیشنل آئی پی ایس انڈرگریجویٹ کنونشن 2026 میں پوسٹر پرزنٹیشن زمرے میں تیسرا مقام حاصل کیا۔

نبیہہ نے ‘‘نیچرز بلو پرنٹ : ری انجینئرنگ امپلانٹ ڈینٹسٹری تھرو لیگاپلانٹس’’ کے عنوان پر اپنا پوسٹر پیش کیا، جس میں امپلانٹ ڈینٹسٹری کے میدان میں لیگاپلانٹس کی صلاحیت کو ایک ابھرتے ہوئے طریقۂ علاج کے طور پر پیش کیا گیا۔

انہوں نے یہ تحقیق ڈاکٹر پنکج کھراڈے اور پروفیسر گیتا راجپوت کی نگرانی میں انجام دی۔ شعبہ پروستھوڈانٹکس کے چیئرمین پروفیسر ابھینو گپتا نے اس دستیابی پر نبیہہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کی علمی صلاحیتوں کو سراہا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande