نیٹ (یو جی) 2026 ری-ایگزام: ممنوعہ آلات پر سخت نگرانی
ناندیڑ ، 19 جون (ہ س) نیٹ (یو جی) 2026 ری-ایگزام کے دوران ممنوعہ اشیا اور الیکٹرانک آلات کے استعمال کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کلکٹر راہل کردیلے نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کا طبی معائنہ کیا جائے
نیٹ (یو جی) 2026 ری-ایگزام: ممنوعہ آلات پر سخت نگرانی


ناندیڑ ، 19 جون (ہ س) نیٹ (یو جی) 2026 ری-ایگزام کے دوران ممنوعہ اشیا اور الیکٹرانک آلات کے استعمال کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کلکٹر راہل کردیلے نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کا طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ بلوٹوتھ، ایئر بڈز، مائیکرو الیکٹرانک آلات اور دیگر ممنوعہ اشیا کے استعمال کو روکا جا سکے۔ اگر کسی امیدوار کے پاس امتحان کے دوران کوئی ممنوعہ شے پائی گئی تو اسے غیر قانونی ذرائع کے استعمال کے مترادف تصور کرتے ہوئے متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)، نئی دہلی کے زیر اہتمام نیٹ (یو جی) 2026 ری-ایگزام 21 جون 2026 کو دوپہر 2 بجے سے شام 5:15 بجے تک منعقد ہوگی۔ ضلع ناندیڑ میں امتحان کے لیے مجموعی طور پر 42 مراکز مقرر کیے گئے ہیں، جن میں 25 مراکز ناندےڑ شہر اور 17 مراکز دیہی علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ کے مطابق تمام امیدواروں کو 21 جون کو صبح 11 بجے تک اپنے امتحانی مرکز پر رپورٹ کرنا ہوگا۔ صبح 11 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک امیدواروں کی جانچ اور تصدیقی عمل انجام دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امتحان کے دوران کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا غیر قانونی ذرائع کے استعمال کو روکنے کے لیے خصوصی نگرانی رکھی جائے گی۔امتحانی مراکز پر الیکٹرانک آلات، بلوٹوتھ ڈیوائسز، ایئر بڈز، ڈیجیٹل گھڑیاں اور دیگر مواصلاتی آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ماہر طبی افسران امیدواروں کا معائنہ کریں گے اور الیکٹرانک آلات یا جسم میں چھپائے گئے کسی بھی مشتبہ آلے کی جانچ کی جائے گی۔انتظامیہ نے امیدواروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امتحانی مرکز پر کسی بھی قسم کا تحریری یا مطبوعہ مواد، کاغذ کے ٹکڑے، جیومیٹری باکس، پلاسٹک پاؤچ، کیلکولیٹر، اسکیل، رائٹنگ پیڈ، پین ڈرائیو، لاگ ٹیبل، الیکٹرانک پین اسکینر یا دیگر اسٹیشنری اشیا ساتھ نہ لائیں، کیونکہ ان تمام اشیا پر پابندی عائد ہے۔ڈریس کوڈ کے حوالے سے بھی این ٹی اے کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ بھاری لباس، فل آستین والی قمیص اور دیگر ممنوعہ ملبوسات کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو امیدوار روایتی یا ثقافتی لباس پہن کر آئیں گے انہیں امتحان کے دن صبح 11:30 بجے سے قبل مرکز پر موجود عملے سے خصوصی جانچ کرانی ہوگی۔ امیدواروں کو مرکز میں داخلے کے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا ہوگا کہ شناخت کی تصدیق کے لیے ان کا پورا چہرہ اور دونوں کان واضح طور پر نظر آئیں۔امتحانی مراکز میں بٹوے، سن گلاسز، ہینڈ بیگ، مائیکرو کیمرہ، بیلٹ، ٹوپی، گھڑیاں، بریسلیٹ، کیمرے، زیورات، کھانے پینے کی اشیا، پیک شدہ غذائی مواد اور غیر شفاف پانی کی بوتلیں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف شفاف پانی کی بوتل ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ نے مزید واضح کیا ہے کہ مائیکرو چپس، خفیہ کیمرے، بلوٹوتھ ڈیوائسز، ایئر بڈز اور دیگر مواصلاتی یا الیکٹرانک آلات، جنہیں نقل یا غیر قانونی ذرائع کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ تمام امیدواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ امتحانی عمل شفاف، منظم اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہو سکے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande