تعلیمی اداروں میں طلبہ سے سو فیصد فیس وصولی معاملہ: منوج جرانگے کو پرساد لاڈ کی یقین دہانی
اورنگ آباد ، 19 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرساد لاڈ نے کہا ہے کہ منوج جرانگے نے ان کے یقین دہانی پر اپنا بھوک ہڑتال احتجاج واپس لیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ تاہم انہوں نے جرانگے سے آئندہ ایسے احتجاجی راستے اختیار نہ کرن
Education Maha Maratha Reservation


اورنگ آباد ، 19 جون (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرساد لاڈ نے کہا ہے کہ منوج جرانگے نے ان کے یقین دہانی پر اپنا بھوک ہڑتال احتجاج واپس لیا، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ تاہم انہوں نے جرانگے سے آئندہ ایسے احتجاجی راستے اختیار نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔ اس موقع پر پرساد لاڈ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دو دن کے اندر ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں تک متعلقہ سرکاری حکم نامہ (جی آر) پہنچا دیا جائے گا اور جن طلبہ سے فیس وصول کی گئی ہے، وہ واپس کرائی جائے گی۔مراٹھا تحریک کے رہنما منوج جرانگے نے پرساد لاڈ سے سوال کیا کہ حکومت کی جانب سے حکم نامہ جاری ہونے کے باوجود تعلیمی اداروں میں طلبہ سے سو فیصد فیس وصول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر حکومت واقعی حکم جاری کر چکی ہے تو پھر اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ کیا حکومت صرف نام کے لیے جی آر جاری کر رہی ہے؟ اور اگر حکومت احکامات دیتی ہے تو متعلقہ افسران کو ان پر عمل کرنے میں کیا دشواری پیش آ رہی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے پرساد لاڈ نے اہم اعلان کیا اور کہا کہ جو بھی افسر حکومت کے قوانین اور احکامات پر عمل درآمد نہیں کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو وزیراعلیٰ کے سامنے بھی اٹھائیں گے تاکہ فوری طور پر مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ پرساد لاڈ نے مزید یقین دہانی کرائی کہ جن طلبہ یا والدین نے تعلیمی اداروں میں فیس جمع کر دی ہے، انہیں ان کی فیس واپس دلانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مراثا ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تفصیلی غور کیا جائے گا تاکہ مستقل حل نکالا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پیر تک ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ قوانین اور مراعات کا فائدہ ہر مستحق طالب علم تک پہنچانا ضروری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔پرساد لاڈ نے اس موقع پر ایک بار پھر منوج جرانگے سے اپیل کی کہ وہ آئندہ احتجاجی اقدامات سے گریز کریں اور حکومت کو مسائل کے حل کے لیے مناسب وقت دیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مراثا سماج سے متعلق معاملات پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے اور طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande