آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھی پلیٹ فارم نے اے ایم یو فیکلٹی ممبر کو سند توصیفی سے نوازا
علی گڑھ, 19 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوثیہ بشری کو سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ اینڈ ہیلپ فار انٹرنس ایگزامز(ساتھی ) پلیٹ فارم کی جانب سے توصیفی سند سے نوازا گیا ۔ یہ پلیٹ فارم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی
ڈاکٹر بشرا


علی گڑھ, 19 جون (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غوثیہ بشری کو سیلف اسیسمنٹ ٹیسٹ اینڈ ہیلپ فار انٹرنس ایگزامز(ساتھی ) پلیٹ فارم کی جانب سے توصیفی سند سے نوازا گیا ۔ یہ پلیٹ فارم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کا ایک تعلیمی اقدام ہے۔ یہ اعزاز انہیں نباتیات کے مضمون میں انگریزی زبان میں ریکارڈ شدہ لیکچرز اور تعلیمی مواد کی تیاری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جو بالخصوص سی یو ای ٹی-پی جی امتحان کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کی کاوشوں سے ساتھی پلیٹ فارم پر دستیاب تعلیمی وسائل کے معیار اور رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے ملک بھر کے طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔

ساتھی ٹیم نے اعلیٰ معیار کے تعلیمی مواد کی تیاری، طلبہ کے لیے سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور اختراعی ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کی حمایت میں ڈاکٹر غوثیہ بشری کی خدمات کو سراہا۔ قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ٹی کانپور کے تیار کردہ ساتھی پلیٹ فارم پر مختلف مسابقتی اور داخلہ امتحانات کے لیے مفت تعلیمی وسائل، خود تشخیصی سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande