گیارہ برس سے مفرور نکسل حامی ملزم گرفتار
گڈچرولی، 19 جون (ہ س)۔ گڈچرولی پولیس کو گزشتہ 11 برس سے مفرور ایک نکسل حامی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت باپو وینکٹی جنگم، ساکن نڈیکوڈا، کے طور پر ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ماؤ نوازوں کی معاون تنظیم ’’جن ملیشیا
گیارہ برس سے مفرور نکسل حامی ملزم گرفتار


گڈچرولی، 19 جون (ہ س)۔ گڈچرولی پولیس کو گزشتہ 11 برس سے مفرور ایک نکسل حامی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت باپو وینکٹی جنگم، ساکن نڈیکوڈا، کے طور پر ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر ماؤ نوازوں کی معاون تنظیم ’’جن ملیشیا‘‘ سے وابستہ تھا۔ پولیس کے مطابق باپو جنگم کے خلاف اسرالّی پولیس اسٹیشن میں قتل، اقدامِ قتل اور سرکاری ملازمین پر حملے سمیت متعدد سنگین مقدمات درج ہیں۔ اس کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 302 (قتل)، دفعہ 307 (اقدامِ قتل) اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔حکام کے مطابق ملزم سال 2015 میں پیش آنے والے ایک قتل کے مقدمے کے بعد سے مسلسل مفرور تھا اور گزشتہ 11 برس سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ اسی مقدمے میں شامل ایک شریک ملزم کو عدالت پہلے ہی عمر قید کی سزا سنا چکی ہے، جبکہ باپو جنگم گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہا تھا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مفرور ملزم اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے نڈیکوڈا گاؤں آیا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسرالّی پولیس کی خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کا محاصرہ کر لیا اور کھیتوں کے علاقے میں تلاشی مہم چلائی۔پولیس نے منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو شیتافی سے حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔ یہ کارروائی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم. رمیش اور دیگر سینئر افسران کی رہنمائی میں انجام دی گئی۔ پولیس کے مطابق نکسل سرگرمیوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande