
سرینگر، 19 جون (ہ س): سرینگر کے مضافات میں کھنموہ علاقے میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں ایک واقعہ میں کم از کم سات مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر ڈیوٹی کے دوران مزدور جھلس کر زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی مزدوروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir