کریئر پلاننگ سینٹر میں طالبات کے لئے دلہن کے میک اَپ سے متعلق خصوصی سیشن منعقد
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر برائے اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کیریئر پلاننگ نے بیوٹی کورسز سے وابستہ طالبات کے لیے موسمِ گرما کی تقریبات کے لیے پیشہ ورانہ مسلم برائیڈل میک اَپ کے موضوع پر آئی کے انٹرنیشنل بیوٹی اکیڈمی کی محترمہ
کیریئر پلانگ


علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر برائے اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ کیریئر پلاننگ نے بیوٹی کورسز سے وابستہ طالبات کے لیے موسمِ گرما کی تقریبات کے لیے پیشہ ورانہ مسلم برائیڈل میک اَپ کے موضوع پر آئی کے انٹرنیشنل بیوٹی اکیڈمی کی محترمہ مسکان صدیقی کی رہنمائی میں ایک خصوصی سیشن منعقد کیا۔ ریکوڈ اسٹوڈیو پرو کی جانب سے پروڈکٹ سپورٹ فراہم کیا گیا۔ شرکاء کو موسمِ گرما میں جِلد کی نگہداشت، دلہن کے میک اَپ کی تیاری، معقول مصنوعات کے انتخاب، پیشہ ورانہ میک اَپ تکنیکوں اور گرم و مرطوب موسم میں میک اَپ سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ یہ پروگرام بالخصوص سنٹر کی ‘‘کمائیں اور سیکھیں’’ اسکیم سے وابستہ تربیت یافتگان کے لیے بے مفید ثابت ہوا، نیز ان طالبات کے لیے بھی جو شادیوں کے سیزن میں بیوٹی پارلرز یا آزادانہ پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔ سنٹر کے ڈائریکٹر اور ویمنس کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود انور علوی نے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام روزگار کے امکانات، کاروباری صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں۔ اسٹوڈنٹ کاؤنسلر ڈاکٹر سمرین حسن خان نے شرکاء کو اپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنے اور خود روزگاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔

پروگرام میں بیوٹی کورس کی ٹرینرز مس راج کماری شرما (ورشا)، مس مؤمنہ اطہر اور مس لبنیٰ غیاث کے ساتھ ہی سنٹر سے وابستہ مس شاہین بیگم اور مس فاطمہ رحمن نے بھی تعاون کیا۔ پروگرام میں بیوٹی کلچر، جِلد کی نگہداشت، بالوں کی نگہداشت اور ایڈوانسڈ بیوٹی کورسز کی مجموعی طور پر 72 طالبات نے شرکت کی اور عملی مظاہرے اور سوال و جواب کے سیشن کے دوران ماہرین سے بھرپور استفادہ کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande