
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی کے 4 طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ مہمات کے توسط سے مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لئے منتخب کیا۔ پلیسمنٹ کے عمل میں آن لائن اہلیتی امتحانات، تحریری امتحانات، اور تکنیکی و ہیومن ریسورس انٹرویوز شامل تھے۔ اس عمل میں حصہ لینے والی کمپنیوں میں اکش آپٹیفائبر لمیٹڈ، نئی دہلی؛ متسوبیشی ایلیویٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، نئی دہلی؛ اور ہیکسا ویو ٹکنالوجیز، نوئیڈا شامل تھیں۔
منتخب ہونے والے امیدواروں میں نوین کمار راجپوت (بی ٹیک، الیکٹریکل، 2025 بیچ) کو متسوبیشی ایلیویٹر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں تقرری ملی، جبکہ محمد اطہر (بی ٹیک، کمپیوٹر، 2026 بیچ) کو ہیکسا ویو ٹکنالوجیز نے منتخب کیا۔ اس کے علاوہ محمد سعد (بی ٹیک، الیکٹرانکس، 2026 بیچ) اور محمد اصعب (بی ٹیک، کیمیکل، 2026 بیچ) کا انتخاب اکش آپٹیفائبر لمیٹڈ نے کیا۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ انچارج ڈاکٹر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ