اقلیتوں کی اسکیموں پر موثر عمل آوری کیلئے بھٹی وکرمارکا کی ہدایت
حیدرآباد، 19 جون (ہ س) -نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکانے کہاکہ ریاست میں اقلیتوں کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔اقلیتوں کی بھلائی کیلئے بجٹ میں اضافی فنڈس مختص کئےگئے اور اسکیمات پر موثرعمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھٹی وکرما
اقلیتوں کی اسکیمات پر موثر عمل آوری کیلئے بھٹی وکرمارکا کی ہدایت


حیدرآباد، 19 جون (ہ س) -نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکانے کہاکہ ریاست میں اقلیتوں کی سماجی ، معاشی اور تعلیمی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔اقلیتوں کی بھلائی کیلئے بجٹ میں اضافی فنڈس مختص کئےگئے اور اسکیمات پر موثرعمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ بھٹی وکرمارکانے سکریٹریٹ میں اقلیتی بہبود پراعلیٰ سطحی اجلاس منعقدکیا۔ اجلاس میں وزیراقلیتی بہبودمحمد اظہرالدین ، صدرنشین وقف بورڈ سیدعظمت اللہ حسینی ، صدرنشین اردواکیڈیمی طاہربن حمدان ، صدرنشین ٹمریز فہیم قریشی ،صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن عبید اللہ کوتوال، سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ،پرنسپل سکریٹری فینانس سندیپ کمار سلطانیہ ،صدر نشین کرسچین میناریٹی فینانس کارپوریشن دیپک جان اور دوسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی گولڈن جوبلی تقاریب حیدرآباداور تمام اضلاع کے ہیڈکوارٹرس پرمنعقدکی جائے ۔ مشاعرہ اور دیگر پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے لال بہادراسٹیڈیم میں گولڈن جوبلی تقاریب کے انعقاد کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کے ہر ضلع میں اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ہیں۔ 20 اقامتی اسکولوں کی ذاتی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ مزید17 اسکولوں کے تعمیری کام مختلف مراحل میں ہیں۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تعمیری کاموں کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے فینانس کارپوریشن کے عہدیدارں سے کہاکہ راجیو یووا وکاسم اسکیم کے تحت اقلیتی امیدواروں کو معاشی امداد کی اسکیم پر عمل آوری کا منصوبہ تیار کریں۔ کرسچین میناریٹی کی بھلائی کیلئے 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اوقافی اراضیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں اور غیر مجاز قبضوں سے اوقافی اراضیات کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے حصار بندی کی جائے ۔

انہوں نے خاطر خواہ مسلم آبادی والے اضلاع میں ضلع اور ڈیویژن کی سطح پر قبرستانوں کیلئے اراضی الاٹ کرنے کی ہدایت دی اوراس سلسلہ میں اراضی الاٹ کرنے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande