راہل گاندھی کی سالگرہ منائی گئی
بھاگلپور، 19 جون (ہ س)۔ کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی سالگرہ جمعہ کے روزبھاگلپور کے سابق ایم ایل اے اجیت شرما کی رہائش گاہ واقع کانگریس کیمپ دفتر میں بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ اجیت شرما نے کیک کاٹ کر پروگر
راہل گاندھی کی سالگرہ منائی گئی


بھاگلپور، 19 جون (ہ س)۔ کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی سالگرہ جمعہ کے روزبھاگلپور کے سابق ایم ایل اے اجیت شرما کی رہائش گاہ واقع کانگریس کیمپ دفتر میں بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔

اجیت شرما نے کیک کاٹ کر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کانگریس ارکان سے خطاب کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ راہل گاندھی ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے مسلسل لڑ رہے ہیں۔ بی جے پی ملک میں آمریت مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کا راہل گاندھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ اب ملک کی واحد امید یہی ہے کہ راہل گاندھی 2029 میں ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔

اس موقع پر ریاستی کانگریس کے نمائندے ڈاکٹر ابھے آنند، اروند جھا، سنیل تیواری، انجینئر روی کمار، سوعین انصاری، دیپک باجوریا، ڈاکٹر ابھیشیک چوبے، میناکشی، جیوتی دیوی، رویندر یادو، سورو پاریکھ، رمیز راجہ، روی ہری کے علاوہ سینکڑوں کانگریسی کارکنان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande