اکبر منڈل موت کیس: اے پی سی آر کی تحقیقاتی رپورٹ، شفاف تحقیقات اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ
کولکاتا،19 جون(ہ س)۔ مغربی بنگال: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) مغربی بنگال چیپٹر نے اکبر منڈل کی موت کے معاملے پر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کا عنوان الزامات، شواہد اور فرقہ وارانہ تناظر: اکبر منڈل کی موت ک
راہل گاندھی نے کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدور کے ساتھ ’مکالمہ‘ پروگرام منعقد کیا


کولکاتا،19 جون(ہ س)۔ مغربی بنگال: ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) مغربی بنگال چیپٹر نے اکبر منڈل کی موت کے معاملے پر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کا عنوان الزامات، شواہد اور فرقہ وارانہ تناظر: اکبر منڈل کی موت کی تحقیقات رکھا گیا ہے۔اکبر منڈل ضلع بانکورا کے گاو¿ں پنیسول کے رہائشی اور پیشہ کے اعتبار سے گھوم پھر کر سامان فروخت کرنے والے ایک تاجر تھے۔ ان کا انتقال 9 جون 2026 کو ضلع پرولیا کے گاو¿ں سپوردیہ میں پیش آنے والے ایک تشدد آمیز واقعے کے بعد ہوا تھا۔اے پی سی آر کے وفد نے 17 جون کو پنیسول گاو¿ں کا دورہ کیا۔ وفد نے مرحوم کے اہل خانہ، مقامی باشندوں، سماجی شخصیات اور متعلقہ حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران واقعے سے متعلق دستیاب معلومات اور شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سامان کی قیمت کی ادائیگی کے معاملے پر تنازع پیدا ہوا، جو بعد میں تشدد میں تبدیل ہو گیا۔ اکبر منڈل کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ملزم بشوناتھ مہاتو کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعے کی ابتدا ایک تجارتی تنازع سے ہوئی، جو بعد میں جان لیوا تشدد میں بدل گیا۔ رپورٹ میں گھوم پھر کر تجارت کرنے والے افراد، خصوصاً اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے تحفظ سے متعلق خدشات بھی سامنے لائے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکبر منڈل کی موت صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں بلکہ یہ کمزور اور غیر محفوظ مزدور طبقے کے تحفظ سے متعلق ایک اہم سوال بھی ہے۔اے پی سی آر نے نشاندہی کی ہے کہ مرحوم اپنے خاندان کے واحد کفیل تھے۔ ان کی وفات کے بعد بیوہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ، شفاف اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں۔ گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، تمام شواہد محفوظ رکھے جائیں اور قانونی کارروائی مکمل دیانت داری کے ساتھ آگے بڑھائی جائے۔اے پی سی آر نے متاثرہ خاندان کے لیے فوری مالی امداد، مناسب معاوضہ، مستقل روزگار کی سہولت، بچوں کی تعلیم میں مدد اور نفسیاتی مشاورت فراہم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھوم پھر کر تجارت کرنے والے افراد کے تحفظ کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں اور کمزور طبقات کو درپیش خطرات کا سنجیدگی سے ازالہ کیا جائے۔اے پی سی آر کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں حقائق، شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو بنیاد بنایا جانا چاہیے۔ تنظیم اس معاملے کی نگرانی جاری رکھے گی اور انصاف، جوابدہی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande