اے ایم یو آر سی اے کے 20 طلبہ یو پی ایس سی سول سروسز ابتدائی امتحان 2026 میں کامیاب
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 20 طلبہ نے یو پی ایس سی سول سروسز ابتدائی امتحان 2026 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیم
آرسی اے


علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیئل کوچنگ اکیڈمی (آر سی اے) کے 20 طلبہ نے یو پی ایس سی سول سروسز ابتدائی امتحان 2026 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے امید ظاہر کی کہ یہ امیدوار محنت و لگن کے ساتھ اپنی تیاری جاری رکھیں گے اور سول سروسز کے مینز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔

آر سی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے اس کامیابی کو طلبہ کی سخت محنت اور اکیڈمی کی جانب سے معیاری کوچنگ، رہنمائی اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ڈاکٹر محمد فیروز احمد، ڈاکٹر علی عمران اور ڈاکٹر رباب خان نے بھی کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کی۔

حوصلہ افزا نتائج کے بعد آر سی اے نے یو پی ایس سی سول سروسز مینز امتحان 2026 کے لیے ایک جامع کوچنگ پروگرام شروع کیا ہے، جس میں کلاس میں تدریس، جواب لکھنے کی مشق، مضمون نویسی کی رہنمائی، انفرادی سرپرستی اور منظم ٹیسٹ سیریز شامل ہیں۔ اکیڈمی نے ان دیگر امیدواروں سے بھی درخواستیں طلب کی ہیں جو ابتدائی امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور خصوصی کوچنگ اور ٹیسٹ سیریز پروگرام سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande