اے ایم یو نے انڈیا نیٹ زیرو پورٹل اقدام کے لئے نوڈل آفیسر نامزد کیا
علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر شہاب فضل کو وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، حکومت ہند کے انڈیا نیٹ زیرو پورٹل اقدام کے لئے نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سال 2070 تک نیٹ
ناڈل آفیسر


علی گڑھ, 19 جون (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر شہاب فضل کو وزارت ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی، حکومت ہند کے انڈیا نیٹ زیرو پورٹل اقدام کے لئے نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سال 2070 تک نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کے حصول میں معاونت کرنا ہے۔

پروفیسر شہاب فضل انڈیا نیٹ زیرو اقدام سے متعلق سرگرمیوں اور ماحولیاتی پائیداری سے متعلق وقتاً فوقتاً اپنائے جانے والے اقدامات کو مربوط کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ انڈیا نیٹ زیرو پورٹل ایک قومی پلیٹ فارم ہے جو اداروں کی جانب سے موسمیات سے متعلق پائیدار سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور آب و ہوا سے متعلق ہندوستان کے اقدامات کو منظم و مربوط کرنے میں معاون ہوگا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande