کار پارکنگ کولے کر تنازعہ میں مارپیٹ کے دوران بینک کے ریٹائرڈ اہلکار کی موت
نوئیڈا، 19 جون (ہ س)۔ ضلع میں فیز ون تھانے کے علاقے کے تحت سیکٹر 15 میں رہنے والے ایک 77 سالہ شخص کے ساتھ جمعرات کی دیر رات کار پارکنگ کے تنازع میں پڑوسی نے مارپیٹ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرای
موت


نوئیڈا، 19 جون (ہ س)۔ ضلع میں فیز ون تھانے کے علاقے کے تحت سیکٹر 15 میں رہنے والے ایک 77 سالہ شخص کے ساتھ جمعرات کی دیر رات کار پارکنگ کے تنازع میں پڑوسی نے مارپیٹ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویشناک حالت میں نوئیڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسٹیشن ہاوس آفیسر امت کمار مان نے بتایا کہ نوئیڈا کے سیکٹر 15 کے بی بلاک میں رہنے والے ایک ریٹائرڈ بینک افسر پرکاش چندر (77) کا کل رات کار پارکنگ کو لے کر اپنے پڑوسی انش کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ انش نے انہیں پیٹا اور دھکا دیا۔ انہیں علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں سے ان کے گھر والوں نے انہیں علاج کے لیے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس متوفی کے اہل خانہ کی شکایت پر واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس ملزم نوجوان کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande