اتر پردیئش بورڈ نے 465 غیر امدادی اسکولوں کی منظوری ختم کی
۔ دو سال میں ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہ ہونے پر کارروائی
۔ دو برس سے ایک بھی طالب علم کا داخلہ نہ ہونے پر کارروائی


پریاگ راج، 18 جون (ہ س)۔ ثانوی تعلیمی بورڈ، اتر پردیش (یوپی بورڈ) نے ریاست کے 465 غیر امدادی ثانوی اسکولوں کی منظوری ختم کر دی ہے۔ یہ جانکاری جمعرات کو بورڈ کے سکریٹری بھگوتی سنگھ نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی مقررہ معیاروں اور منظوری سے متعلق شرائط پر عمل نہ کرنے اور مسلسل دو برس تک اسکولوں میں ایک بھی طالب علم کے داخل نہ ہونے کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسکول اتر پردیش خود مالی اعانت یافتہ اسکول ضابطہ منظوری کے تحت منظور شدہ تھے۔ مختلف سطحوں پر کرائی گئی جانچ اور تصدیق کے دوران یہ پایا گیا کہ ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں مؤثر طریقے سے نہیں چل رہی تھیں اور مقررہ معیاروں پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

بورڈ نے کارروائی سے قبل متعلقہ اسکولوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا تھا۔ موصول ہونے والے وضاحت ناموں کا جائزہ لینے کے بعد تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ان کی منظوری ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اتر پردیش ثانوی تعلیمی بورڈ کے سکریٹری بھگوتی سنگھ نے بتایا کہ بورڈ معیاری اور شفاف تعلیمی نظام کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظوری یافتہ تمام اسکولوں کے لیے مقررہ معیاروں اور ضابطوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔ جن اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں تھیں اور مسلسل دو برس تک ایک بھی طالب علم داخل نہیں تھا، ان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد ریاست میں ثانوی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنا اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر اور جواب دہ بنانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande