ایس پی کے لیے سیفئی ہی گھر اور خاندان ہے، میرے لیے پورا اتر پردیش گھر ہے اور 25 کروڑ لوگ میرا خاندان ہیں: وزیر اعلیٰ یوگی
وزیر اعلیٰ نے اناو میں 570 کروڑ روپے کی 101 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا اناو، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 12 سالوں میں اور اتر پردیش میں پچھلے 9 سالوں میں ڈبل انجن والی حکومت نے جتنا کام کیا ہ
یوگی


وزیر اعلیٰ نے اناو میں 570 کروڑ روپے کی 101 اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

اناو، 18 جون (ہ س)۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں گزشتہ 12 سالوں میں اور اتر پردیش میں پچھلے 9 سالوں میں ڈبل انجن والی حکومت نے جتنا کام کیا ہے، وہ کانگریس اور ایس پی حکومتیں نہیں کر سکی، کیونکہ ان بدعنوان اور نااہل لوگوں نے غریبوں کے بارے میں نہیں، صرف اپنے خاندانوں کے بارے میں سوچا ہے۔ کانگریس نے کبھی نہرو-گاندھی خاندان سے آگے نہیں سوچا اور ایس پی کے لیے صرف سیفئی خاندان تھا۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو گھر اور 140 کروڑ لوگوں کو خاندان سمجھا ہے۔ میرے لیے اتر پردیش گھر ہے اور 25 کروڑ لوگ خاندان ہیں۔ ان کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہمارا مشن ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آج یہاں 570 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 101 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے گرام پنچایت ڈیہہ، بھوانی کھیڑا چوراہا اور ہندو کھیڑا، اناو میں منعقد ہونے والی تقریبات میں نمائشوں کا دورہ کیا اوربچوں کا انا پراشن سنسکار بھی کرایا۔ وزیراعلیٰ نے مقامی لوگوں کو بتایا کہ بہادر شہید گلاب سنگھ لودھی کی یاد میں بنائے گئے پولیس ٹریننگ ا سکول کی گنجائش بھی دوگنی کر دی گئی ہے۔

سی ایم نے کہا کہ ایس پی حکومت کے دوران جب بھی غریبوں یا دیگر سیاسی جماعتوں نے آواز اٹھائی تو ان کے غنڈے اور مافیا انہیں دبا دیتے، تاجروں کو اغوا کرتے اور ریاست میں تباہی مچا دیتے۔ رامائن کے دور میں، کھر-دشنا، ماریچ اور سباہو کی دہشت ایس پی حکومت کے دوران حکمران مافیا کی طرح رہی ہوگی۔ کانگریس اور ایس پی لیڈروں کو کبھی غریبوں کے لیے آنسو بہاتے نہیں دیکھا گیا۔ مافیا کے مرنے پر ان کے آنسو بہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے اناوکو روحانیت، ادب اور انقلاب کی سرزمین قرار دیا۔ انہوں نے مقامی روحانی مقامات، ادیبوں اور انقلابیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سابق اسمبلی اسپیکر ہردے نارائن دکشت کے کام کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان کی شناخت خطرے میں تھی، راجہ رام بخش سنگھ اور ویر گلاب سنگھ لودھی نے غلامی کے طوق کو توڑنے اور برطانوی راج کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، سوامی ساکشی مہاراج جی کہا کرتے تھے کہ لکھنو اور کانپور کے درمیان اناو کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ میں نے تب کہا تھا کہ ہر ترقیاتی منصوبہ اناو تک بھی پہنچے گا۔ آج اناو میں چاروں طرف سے چار لین رابطہ ہے۔ گنگا ایکسپریس وے کے ذریعے اناو کے باشندے لکھنو کو بائی پاس کرکے براہ راست دہلی ،پریاگ راج جا سکتے ہیں۔ کانپور کے لیے گرین فیلڈ ایکسپریس وے بھی بن رہا ہے ۔ اناو¿ اور کانپور کے درمیان رابطہ بڑھانے کے لیے دریائے گنگا پر پل مکمل ہو گیا ہے، ہم اناو کوپچھڑنے نہیں دیں گے۔ ڈیفنس مینوفیکچرنگ کوریڈور اورگنگا ایکسپریس وے پر ایک صنعتی کلسٹر کی ترقی کے لیے زمین ھاصل کرلی گئی ہے۔ تقریباً 700 ایکڑ زمین ڈیفنس کوریڈور کے لیے دستیاب ہے۔200 ایکڑزمین صنعتی کلسٹر کی ترقی کے لیے تیارہے۔ صنعتوں کے قیام سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

مرکز میں غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ اسکیمیں

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم صرف چار زمروں (غریب، کسان، خواتین اور نوجوان) پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ مرکز میں ان گروپوں کے ساتھ اسکیمیں تیار کی جارہی ہیں۔ مشن شکتی کے تحت خواتین کی حفاظت، احترام اور خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ غریب اب وزیر اعظم-وزیر اعلی ہاوسنگ اسکیم کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے۔ اس کے بجائے، اہلکار ان کے گھر جا کر انہیں مطلع کرتے ہیں کہ انہیں منتخب کیا گیا ہے۔ پہلے، رشوت بھی فوائد حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں تھی۔ آج، کھانا پکانے کی گیس، راشن، پنشن اور آیوشمان یوجنا جیسے فوائد بغیر کسی سفارش کے دستیاب ہیں۔

اس موقع پر ایم پی ساکشی مہاراج، اعلیٰ تعلیم کے وزیر مملکت رجنی تیواری، ایم ایل اے پنکج گپتا، انل سنگھ، آشوتوش شکلا، بمبلال دیواکر، شریکانت کٹیار، برجیش راوت، قانون ساز کونسل کے رکن رام چندر پردھان، ضلع پنچایت صدر شکون سنگھ، بی جے پی ضلع صدر انوراگوا وستھی وغیرہ موجود تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande