بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا
بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیاپٹنہ، 18 جون(ہ س)۔ بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کے یوم پیدائش پر میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بہار اسمبلی احاطہ میں و
بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا


بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیاپٹنہ، 18 جون(ہ س)۔ بہار کی ممتاز شخصیت آنجہانی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کے یوم پیدائش پر میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بہار اسمبلی احاطہ میں واقع ڈاکٹر انو گرہ نارائن سنگھ کے قد آدم مجسمہ پر وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے گلپوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار چودھری، اعلیٰ تعلیم اور قانون کے وزیر سنجے سنگھ ٹائیگر، خوراک اور صارفین تحفظ کے وزیر اشوک چودھری، ایس سی ،ایس ٹی بہبود کے وزیر لکھیندر کمار روشن، سائنس، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم کی وزیرشیلا کماری، سماجی بہبود کی وزیر ڈاکٹر شویتا گپتا، گنے کی صنعت کے وزیر سنجے کمار، رکن اسمبلی شیام رجک، رکن اسمبلی مادھو آنند،رکن قانون ساز کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، رکن قانون ساز کونسل کمود ورماسمیت دیگر عوامی نمائندوں، سماجی کارکنوں اور معززین نے بھی بہار وبھوتی ڈاکٹر انوگرہ نارائن سنگھ کو ان کے مجسمہ پرگلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں کے ذریعہ آرتی پوجا، قومی گیت ، قومی ترانہ، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے گئے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande