پونچھ کے منڈی علاقے میں ریچھ کے حملے میں تین خواتین زخمی
جموں, 18 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دو مختلف علاقوں میں جمعرات کو ریچھ کے حملوں میں تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق بیدر اور چھمبر علاقوں میں خواتین اپنے روزمرہ کے کا
پونچھ کے منڈی علاقے میں ریچھ کے حملے میں تین خواتین زخمی


جموں, 18 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دو مختلف علاقوں میں جمعرات کو ریچھ کے حملوں میں تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق بیدر اور چھمبر علاقوں میں خواتین اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھیں کہ اچانک ایک ریچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں تینوں خواتین شدید زخمی یوگئیں۔

مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے زخمی خواتین کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دو خواتین کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔زخمی خواتین کی شناخت نجمہ اختر دختر عبد الکریم سکنہ چھمبر، شاہین اختر زوجہ محمد پرویز سکنہ بیدر اور گلناز اختر زوجہ جلال دین سکنہ بیدر کے طور پر ہوئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نجمہ اختر اور شاہین اختر کو شدید زخم آئے ہیں اور ان کا علاج ضلع اسپتال پونچھ میں جاری ہے، جبکہ گلناز اختر، جنہیں نسبتاً معمولی چوٹیں آئی ہیں، سب ڈسٹرکٹ اسپتال منڈی میں زیر علاج ہیں۔

اس واقعے کے بعد علاقے کے باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی جانوروں کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande