ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم 2047 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پورا ہو گا : وزیر اعلیٰ
ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم 2047 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پورا ہو گا : وزیر اعلیٰ پٹنہ، 18 جون(ی س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج پٹنہ ضلع کے نوبت پور بلاک کے پپلاواں میں بی جے پی کے ذریعہ منعقد ’وکست بھارت سنکلپ سمیلن‘ کا شمع
ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم 2047تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پورا ہو گا : وزیر اعلیٰ


ترقی یافتہ ہندوستان کا عزم 2047 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں پورا ہو گا : وزیر اعلیٰ پٹنہ، 18 جون(ی س)۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج پٹنہ ضلع کے نوبت پور بلاک کے پپلاواں میں بی جے پی کے ذریعہ منعقد ’وکست بھارت سنکلپ سمیلن‘ کا شمع روشن کرکے افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے پنڈت دین دیال اپادھیائے اور آنجہانی شیاما پرساد مکھرجی کی تصویروں گلہائے عقیدت نذر کئے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وکست بھارت کا عزم 2047 تک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پورا ہو گا۔ اس مقصد کے لیے ہم سب کو عزم کرنا ہے۔ یہ کانفرنس وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت کے کامیاب 12سال مکمل ہونے کے تناظر میں منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی عوامی بہبود کی اسکیموں، ترقیاتی کاموں اور خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کے بارے میں معلومات کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 12 برسوں میں 5 کروڑ غریبوں کو پکے مکانات فراہم کیے گئے ہیں، جب کہ اندرا آواس منصوبہ کے تحت 1947 سے 2014 تک صرف تقریباً 2 کروڑمستقل مکانات تعمیر کیے گئے۔ ہمیں فخر ہے کہ بہار میں غریبوں کے لیے 76 لاکھ پکے مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی 2014 میں وزیر اعظم بنے تو ملک کی معیشت عالمی سطح پر 11ویں نمبر پر تھی۔ آج ہندوستان کی معیشت چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے، اس کے لیے جی ایس ٹی کا نفاذ اور متعدد اصلاحات کیے گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر نریندر مودی کو ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ جن کی قیادت میں دو سیٹوں والی بی جے پی نے 282 سیٹیں حاصل کیں۔ بی جے پی کے لیے ملک مقدم، پھر پارٹی، پھرشخصیت۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ترقی کر رہا ہے اور مضبوط ہو رہا ہے۔ دنیا میں جنگ یا کسی اور نازک صورتحال پیدا ہو نے پر اب ہندوستان کے وزیر اعظم سے امن یا حل کے لیے مشورہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے پیمانے پر جن دھن اکاؤنٹس کھولے ہیں، جس کے ذریعے سماجی تحفظ پنشن، کسان سمان ندھی، اور 1 کروڑ 81 لاکھ جیویکا دیدیوں کو ملنے والے منصوبوں کے فائدہ کی سیدھی رقم ان کے کھاتے میں بھیجی جاتی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں وندے بھارت ایکسپریس کا آغاز ہوا۔ اب، ایک ریپڈ ریل چلانے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ ریپڈ ریل کے چلنے کے بعد، پٹنہ سے بکسر، پٹنہ سے گیاجی، پٹنہ سے مظفر پور، اور پٹنہ سے بیگوسرائے کا سفر، جس میں پہلے دو گھنٹے لگتے تھے، اب صرف 30 سے 40 منٹ میں طے ہو جائیں گے۔سال 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اکثیریت حاصل کرنے کے بعد، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی حمایت سے، جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کی گئی۔ انہوں نے کہا 1000 کروڑ روپے کی لاگت سے سیتامڑھی میںماں سیتا جی کا مندر کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا ہے۔ سال 2029 تک سیتامڑھی میں ایودھیا میں عالیشان شری رام کے مندر کی طرح عالیشان سیتا جی کا مندر بن کر تیار ہو جائے گا۔ لوگ تمام لوگوں کے گھروں کی چھت پر سولر پینل لگا رہے ہیں تاکہ انہیں اگلے 20 سے 25 برسوں تک بلا تعطل اور مفت شمسی توانائی مہیا کرایا جاسکے۔ سولر پینل سے پیدا بجلی کی بچت ہو نے پر ریاستی حکومت ان لوگوں سے بجلی خریدے گی اور اس کے عوض میں رقم ان کے کھاتے میں ٹرانسفر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں غریبوں کو مستقل مکان فراہم کرنے کے لیے ایک کروڑ لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اب باقی 7 لاکھ لوگوں کو پکا مکان مہیا کرانا ہے۔ اس کے لیے فنڈز جلد دستیاب کرائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں بغل میں ایئر پورٹ بن رہا ہے۔ یہاں ٹراما سینٹر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک جام سے نجات کے لیے نوبت پور لکھ پر بڑا پل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک بہار کے تمام دیہی علاقوں میں پی این جی ہر گھر تک پہنچائی جائے گی۔ گیس سلنڈر کے مقابلے میںپی این جی 30 فیصد بچت کرتی ہے۔ اگر کوئی جرائم پیشہ یا مافیا آپ کو ہراساں کرے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔ اگر پولیس کارروائی نہیں کرتی تو ہمیں مطلع کریں۔ بہار میں 15 اگست سے تمام سب ڈویژنل اور ضلع اسپتالوں میں عام امراض میں مریضوں کو ریفر کرنے کے عمل پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ صرف سنگین بیماری کی صورت میں بڑے اسپتالوں کو ریفرکیا جاسکتا ہے۔ بہار میں سڑکوں، صنعتوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین حاصل کی جا رہی ہے۔ کل، کابینہ کی میٹنگ نے حاصل کی گئی زمین سے وابستہ افراد کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے 46,000 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ اگر ایکوائر کی گئی زمین سے وابستہ کسی فرد کے خاندان میں بیٹی کی شادی یا کوئی دوسری آفت واقع ہو رہی ہے تو وہ معاوضہ حاصل کرنے کے لیے 7 دنوں کے اندر ضلع مجسٹریٹ کو درخواست دیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں کونوکری اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم ہے اور اس سمت میں تیزی سے کام جاری ہے۔ بہار کے مختلف حصوں میں ٹاؤن شپ تیار کرنے کے منصوکا منصوبہ طے کیا ہے۔ پاٹلی پترا کے نام سے بھی ایک ٹائون شب تیار کیا جائے گا جہاں صنعتیں قائم کرنے کے ساتھ بچوں کے کھیلنے کے لیے بھی انتظام رہے گا۔ بہار کے تمام 534 بلاکوں میں سرسوتی ودیا نکیتن جیسے ماڈل اسکول قائم کیے جائیں گے، جہاں ممبران پارلیمنٹ، وزرا، افسران اور غریبوں کے بچے ایک ساتھ تعلیم حاصل کریں گے۔ یہ مہم ملر ہائی سکول سے شروع کی جائے گی۔ بہار پولیس ،پولیس کو چیلنج کرنے والے مجرموں کو 48 گھنٹے کے اندر جواب دے رہی ہے۔ بہار میں جرائم پیشہ کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاٹلی پترا پارلیمانی حلقہ کے تحت تمام بلاکوں سے منسلک پنچایتوں میں سبزی منڈی، مچھلی بازار اور دودھ کی دکانیں تیار کی جائیں گی۔ تمام محکموں کی جانب سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں پروجیکٹ کے فنڈز کا ایک تہائی رقم مینٹننس کے لیے، ایک تہائی عوامی بہبود کے لیے اور ایک تہائی رقم ریونیو کی وصولی کے لیے مختص کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں پرائیویٹ یونیورسٹیاں کھولنے کی جتنی بھی تجاویز آئیں گی ،انہیں منظوری دی جائے گی تاکہ مقامی طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے لیے باہر نہ جانا پڑے۔ ہر ماہ کے آخری اتوار کو تمام پنچایتوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کے لیے عام اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان سمان ندھی کی اگلی قسط 20 جون کو مستحقین کے کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔ اتر پردیش، مغربی بنگال، بہار اور اڈیشہ سمیت ملک بھر کی 22 ریاستوں میں بی جے پی کی حمایت یافتہ حکومتیں ہیں۔ یہ کارکنوں کی بیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جب تک ہمارے کارکن چوکس رہیں گے اور عوام سے جڑے رہیں گے، ان کے مسائل حل کریں گے، ہمیں انتخابات میں ان کا آشیرواد ملتا رہے گا۔ سہیوگ شیویر پروگرام کے ذریعے 385,000 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 265,000 پر کارروائی کی جا چکی ہے۔ ترقی یافتہ ہندوستان ہمارا عزم ہے، اور خود انحصار بہار ہمارا مقصد ہے۔ ان باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم ترقی کی سمت مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande