رفتار اسکالرشپ پروگرام: ملک بھر کے 388 یتیم طلبہ مستفید
نئی دہلی ،18جون (ہ س)۔ تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت مگر معاشی طور پر کمزور طلبہ کی مدد کے لیے جاری رفتار اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں منعقدہ تقریبات کے دوران مجموعی طور پر 388 طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ اس مہم کے ذریعے پنجاب،
رفتار اسکالرشپ پروگرام: ملک بھر کے 388 یتیم طلبہ مستفید


نئی دہلی ،18جون (ہ س)۔

تعلیم کے فروغ اور باصلاحیت مگر معاشی طور پر کمزور طلبہ کی مدد کے لیے جاری رفتار اسکالرشپ پروگرام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں منعقدہ تقریبات کے دوران مجموعی طور پر 388 طلبہ میں اسکالرشپ تقسیم کی گئی۔ اس مہم کے ذریعے پنجاب، اتر پردیش، ہریانہ، دہلی اور آسام کے سینکڑوں طلبہ کو تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کی گئی۔

اسکالرشپ تقسیم کا آغاز 9 مئی کو پنجاب کے تاریخی شہر مالیرکوٹلہ سے ہوا، جہاں 91 طلبہ کو وظائف دیے گئے۔ اس کے بعد 10 مئی کو کانپور میں 70 طلبہ جبکہ 11 مئی کو لکھنو¿ میں 17 طلبہ کو اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

13 مئی کو ہریانہ کے تعلیمی لحاظ سے اہم خطے میوات میں 52 طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوئے، جبکہ 16 مئی کو جامعہ نگر، نئی دہلی میں منعقدہ تقریب کے دوران 69 طلبہ کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس سلسلے کی آخری تقریب 17 مئی کو بدرپور (آسام ساو¿تھ) میں منعقد ہوئی، جہاں 89 طلبہ کو اسکالرشپ دی گئی۔

رفتار اسکالر شپ شعبے کے انچارج ظہور احمد کے مطابق رفتار اسکالرشپ پروگرام کا بنیادی مقصد ایسے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مالی مشکلات کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی سماجی اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے، اور ایسے پروگرام نوجوان نسل کو اپنے تعلیمی خواب پورے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ اسکالرشپ ہر چھ ماہ پر 9 ہزار روپیہ یتیمی بچوں کی تعلیمی کفالت کے لیے دی جاتی ہے.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اس پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ ملک

کے مختلف علاقوں کے زیادہ سے زیادہ مستحق طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande