ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی سیکریٹری نے چھرّا کے ضعیف خانے کا معائنہ کیا، صفائی کے احکامات جاری
ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی سیکریٹری نے چھرّا کے ضعیف خانے کا معائنہ کیا، صفائی کے احکامات جاری علی گڑھ، 18 جون (ہ س)۔ اتر پردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، لکھنؤ اور ضلع جج و چیئرمین ضلع قانونی خدمات اتھارٹی پنکج کمار اگروال کی ہدایت پر ضلع قان
ضلع قاونی اتھارتی


ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی سیکریٹری نے چھرّا کے ضعیف خانے کا معائنہ کیا، صفائی کے احکامات جاری

علی گڑھ، 18 جون (ہ س)۔ اتر پردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، لکھنؤ اور ضلع جج و چیئرمین ضلع قانونی خدمات اتھارٹی پنکج کمار اگروال کی ہدایت پر ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی سیکریٹری ساکشی گرگ نے جمعرات کے روز چھرّا کے ضعیف خانے (ورِدھ آشرم) کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ضعیف خانے کی سپرنٹنڈنٹ گریجیش یادو نے بتایا کہ ادارے میں 82 بزرگ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے اس وقت 79 افراد مقیم ہیں۔ ان میں 28 خواتین اور 51 مرد شامل ہیں۔ سیکریٹری کی جانب سے تین غیر حاضر بزرگوں کے بارے میں استفسار کیے جانے پر بتایا گیا کہ ان کے اہل خانہ انہیں عارضی طور پر اپنے گھروں کو لے گئے ہیں۔

ادارے کی سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ بزرگوں کی صحت اور طبی سہولیات کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چھرّا کی جانب سے وقتاً فوقتاً طبی کیمپ منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں تمام بزرگوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ معائنے کے دوران باورچی خانے میں گندگی اور مکھیوں کی موجودگی پائے جانے پر محترمہ ساکشی گرگ نے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ ضعیف خانے کے کچن کی باقاعدہ اور مؤثر صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بزرگوں کو صاف اور صحت بخش ماحول میسر آ سکے۔

اس کے علاوہ ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی سیکریٹری نے سمر انٹرن شپ سے وابستہ قانون کے طلبہ کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی۔ میٹنگ میں طلبہ کو مختلف فوجداری قوانین (کرمنل لا) کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عدالتی نظام کے طریقۂ کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ انہیں وکلاء کی ذمہ داریوں اور عدالتی کارروائی کے عملی پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

محترمہ ساکشی گرگ نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو عدالتی نظام کے عملی علم سے جوڑنا اور ان کی قانونی مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پروگرام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے عدالتی عمل کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande