

دہلی بی جے پی صدر، رہنماوں اور دیگر عہدیداروں نے عوامی فلاحی کیمپوں کاافتتاح کیا
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ دہلی حکومت نے جمعرات سے راجدھانی میں 42 عوامی فلاحی کیمپ منعقد کیے ہیں۔ دہلی کے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا ارکانِ پارلیمنٹ، دہلی حکومت کے وزراء، اراکین اسمبلی، میئر، ڈپٹی میئر، این ڈی ایم سی ارکان کے علاوہ ریاستی جنرل سکریٹری اور دیگر عہدیداروں نے عوامی فلاحی کیمپوں کا افتتاح کیا۔
دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر اور مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے وشواس نگر اسمبلی میں دہلی حکومت کی طرف سے منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما، ابھے ورما اور سنجے گوئل، دہلی کی ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت، بی جے پی کے شاہدرہ ضلع صدر دیپک گابا اور سینئر افسران موجود تھے۔
عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد ہرش ملہوترا نے کہا کہ اس عوامی فلاحی کیمپ کا انعقاد دہلی کی بی جے پی حکومت کی ایک منفرد پہل ہے۔ ان عوامی فلاحی کیمپوں سے وزیر اعلیٰ ریکھا گپا اپنے ساتھ ہی مرکز حکومت کی بہت سی اسکیموں اور سہولیات کو براہِ راست عوام کے دروازے پر لے آئی ہیں اور عوام آج انہیں آشیرواد دے رہے ہیں۔
ہرش ملہوترا نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے ملک کی 140 کروڑ عوام کے مفادات کے لیے کام کیا ہے اور کسی نہ کسی اسکیم کے تحت ملک کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچانے کا کام کیا ہے، چاہے وہ نوجوان ہوں، خواتین ہوں، کسان ہوں یا غریب طبقہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح دہلی حکومت بھی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ اور بھی وہ کام جو پچھلے 20 برسوں سے رکے ہوئے تھے، یمنا کی صفائی کے ساتھ ہی آیوشمان کارڈ اور راشن کارڈ بننے تک کے عوامی مفاد کے کام کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت براہِ راست عوام تک پہنچ رہی ہے اور اس کے لیے پوری دہلی میں 41 مقامات پر تین روزہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عوامی فلاحی کے کیمپ میں عوام کا جو بھی مسئلہ ہوگا اس کا حل کیا جائے گا اور ساتھ ہی اسکیموں کو عوام الناس تک پہنچانا بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے بی جے پی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹر، رکن اسمبلی اور سرکاری ملازمین بھی لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوہ پنشن سے لے کر دہلی میں آیوشمان کارڈ، راشن کارڈ سے لے کر 22 مسائل کا حل کیا جائے گا۔
دہلی بی جے پی کے سابق صدر ویریندر سچدیوا نے رکن اسمبلی رویکانت اور میور وہار بی جے پی ضلع صدر وجیندر دھاما کی موجودگی میں ترلوک پوری اسمبلی کے عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ وہیں، دہلی کی شریک انچارج اور راجیہ سبھا کی رکنِ پارلیمنٹ الکا گوجر نے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول سیکٹر-5، رام کرشن پورم میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔
صوبائی جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت نے ایس کے وی اسکول ساگر پور میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکنِ پارلیمنٹ بانسری سوراج نے راجیندر نگر اسمبلی کے عوامی فلاحی کیمپ کا رکن اسمبلی امنگ بجاج کی موجودگی میں افتتاح کیا۔ راجیہ سبھا کی رکنِ پارلیمنٹ سواتی مالیوال اور رکن اسمبلی سوریا پرکاش کھتری نے تیمار پور اسمبلی میں عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم نے قرول باغ میں عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکنِ پارلیمنٹ منوج تیواری نے جی ایس بی وی اسکول براری میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ صوبائی جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ یوگیندر چندولیا نے رکن اسمبلی گجیندر سنگھ درال کے ساتھ کنجھاولا واقع جی ایس کے وی اسکول میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکنِ پارلیمنٹ رام بیر سنگھ بدھوڑی نے ساکیت بھون تغلق آباد انسٹی ٹیوشنل ایریا میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکنِ پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال نے شریک دفتر انچارج امت گپتا کے ساتھ ڈی ڈی یو مارگ واقع سی ایم شری اسکول راوس ایونیو میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ صوبائی جنرل سکریٹری وشنو متل نے سروودیا کنیا ودیالیہ گوکل پور میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔
دہلی حکومت میں وزیر پرویش صاحب سنگھ نے بنگالی مارکیٹ واقع کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ آشیش سود نے جنک پوری واقع سی ایم شری اسکول میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ منجندر سنگھ سرسا نے چاند نگر واقع سروودیا کنیا ودیالیہ میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر پنکج سنگھ نے ہست سال واقع گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ کپل مشرا نے کراول نگر میں ویر ساورکر کمپلیکس میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔
این ڈی ایم سی کے چیئرمین کلجیت چہل نے لودھی کالونی واقع نو یوگ اسکول میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے نجف گڑھ اسٹیڈیم میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا اور دہلی کی ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت نے پالم کالونی سروودیا کنیا ودیالیہ میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ میونسپل کارپوریشن میں لیڈر آف دی ہاوس جے بھگوان یادو نے رانی باغ واقع کمیونٹی ہال میں نیز اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدر ستیا شرما نے گوئلا دین پور روڈ واقع کمیونٹی ہال میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔
اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ نے لونی روڈ واقع سروودیا کنیا ودیالیہ میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکن اسمبلی ستیش اپادھیائے نے کمیونٹی سینٹر مالویہ نگر میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ رکن اسمبلی اجے مہاور نے برج پوری واقع جی بی ایس ایس ایس اسکول میں منعقدہ عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا۔ صوبائی وزراء اور نائب صدور نے مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی فلاحی کیمپوں کا افتتاح کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن