
نئی دہلی، 18 جون (ہ س)۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی حکومت عوامی بہبود کی اسکیموں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ دہلی والوں تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے آج سندیش وہار کے میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کمیونٹی ہال میں ایک عوامی فلاحی کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 12 سال کے اعتماد، ترقی اور عوامی بہبود سے متاثر ہو کر، دہلی حکومت 18 سے 20 جون تک راجدھانی بھر میں 42 مقامات پر عوامی بہبود کے کیمپوں کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں معلومات، رجسٹریشن، اور مختلف عوامی فلاح و بہبود سے متعلق خدمات دہلی حکومت کی ایک جگہ پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے دہلی والوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قریبی عوامی بہبود کیمپ کا دورہ کریں اور خود ان سہولیات سے استفادہ کریں۔
اس کے علاوہ دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے آج نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کمیونٹی سینٹر، بنگالی مارکیٹ میں جن کلیان شیویر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں کے ذریعے مرکزی اور دہلی حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کی معلومات، رجسٹریشن اور خدمات ایک ہی جگہ پر دستیاب کرائی جارہی ہیں، تاکہ اسکیموں کا فائدہ براہ راست اور شفاف طریقے سے اہل مستحقین تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اہل شہری سرکاری اسکیموں کے فوائد سے محروم نہیں رہنا چاہئے اور عوامی شراکت کے ذریعہ ترقی یافتہ دہلی کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی