بلندشہر میں مالی تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا، خود پولیس کو بلاکر خودسپردگی کی
بلندشہر، 18 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے بلند شہر ضلع کےخورجہ نگر تھانہ علاقے میں واقع گاوں قوارسی میں جمعرات کو پیسوں کے لین دین کے تنازعہ میں ایک بھتیجے نے اپنے چچا کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ 55 لاکھ روپے کے زیر التواءقرض پر پیش آیا۔ پولیس اور
قتل


بلندشہر، 18 جون (ہ س)۔ اترپردیش کے بلند شہر ضلع کےخورجہ نگر تھانہ علاقے میں واقع گاوں قوارسی میں جمعرات کو پیسوں کے لین دین کے تنازعہ میں ایک بھتیجے نے اپنے چچا کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ 55 لاکھ روپے کے زیر التواءقرض پر پیش آیا۔ پولیس اور فورنسک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

قوارسی گاوں کے رہنے والے 50 سالہ برج موہن عرف گڈو نے حال ہی میں اپنے بھتیجے کرشن کانت عرف ملوا شرما سے 55 لاکھ روپے ادھار لیے تھے۔ کرشن کانت کافی عرصے سے اپنے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا، لیکن برج موہن اسے واپس کرنے سے قاصر تھا۔ پیسہ نہ لوٹانے سے ناراض کرشن کانت نے برج موہن کے کھیت میں ہل چلانا شروع کر دیا۔ برج موہن کو جب اس کا علم ہوا تو وہ وہاں پہنچا اور اپنے بھتیجے کے ہل چلانے کے خلاف احتجاج کیا۔ اس سے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

تنازعہ بڑھنے پر کرشن کانت نے گولی چلائی جس میں برج موہن کو گولی لگی۔ گولی لگنے سے برج موہن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جرم کے ارتکاب کے بعد ملزم کرشن کانت نے خود پولیس کو 112 نمبر پر کال کرکے واقعہ کی اطلاع دی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اپنے چچا سے لڑائی ہوئی تھی اور اس کی موت ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر پی آر وی اور مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فورنسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں۔ ایس پی رورل انترکش جین نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پولیس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande