سرنکوٹ میں حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں فوجی جوان جاں بحق
جموں, 18 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن کے ڈرابہ علاقے میں واقع 16 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں جمعرات کی علی الصبح حادثاتی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جوان رات کی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور صب
سرنکوٹ میں حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں فوجی جوان جاں بحق


جموں, 18 جون (ہ س)۔ ضلع پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن کے ڈرابہ علاقے میں واقع 16 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں جمعرات کی علی الصبح حادثاتی فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک فوجی جوان جاں بحق ہوگیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق جوان رات کی ڈیوٹی پر تعینات تھا اور صبح کے وقت اپنی پوسٹ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ متوفی کی شناخت 16 راشٹریہ رائفلز(اے ایس سی) کے نائک بی ڈی راؤ کے طور پر کی گئی ہے۔

فوجی جوان کی لاش کو قانونی اور طبی کارروائیوں کے لیے گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ اسپتال سرنکوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande