‘بے بی کیئر کٹ’ اسکیم کے لیے 49 کروڑ روپے جاری، نومولود بچوں اور ماؤں کو ملے گی ابتدائی نگہداشت کی سہولت
ممبئی، 17 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر حکومت نے ماں اور بچے کی فلاح و بہبود کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے ’بے بی کیئر کٹ‘ اسکیم کے لیے 49 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس فنڈ کے ذریعے دوسری زچگی کے دوران پیدا ہونے والے نومولود بچوں کے لیے ضروری نگہداشت کا سامان
‘بے بی کیئر کٹ’ اسکیم کے لیے 49 کروڑ روپے جاری، نومولود بچوں اور ماؤں کو ملے گی ابتدائی نگہداشت کی سہولت


ممبئی، 17 جون (ہ س)۔

مہاراشٹر حکومت نے ماں اور بچے کی فلاح و بہبود کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے ’بے بی کیئر کٹ‘ اسکیم کے لیے 49 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس فنڈ کے ذریعے دوسری زچگی کے دوران پیدا ہونے والے نومولود بچوں کے لیے ضروری نگہداشت کا سامان فراہم کرنے والی کٹس کی ادائیگی کی جائے گی۔خواتین و اطفال بہبود محکمہ کی جانب سے چلائی جانے والی اس اسکیم کا مقصد نومولود بچوں اور ان کی ماؤں کو ابتدائی نگہداشت کے لیے درکار بنیادی اشیا فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ پیدائش کے بعد کے ابتدائی دن بچے کی صحت، حفاظت اور مناسب نگہداشت کے اعتبار سے انتہائی اہم ہوتے ہیں، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ’بیبی کیئر کٹ‘ اسکیم نافذ کی گئی ہے۔سرکاری فیصلے کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں مختص رقم میں سے 49 کروڑ روپے مربوط اطفال ترقیاتی خدمات (آئی سی ڈی ایس) کے کمشنر کو تقسیم اور خرچ کرنے کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ یہ رقم سماجی تحفظ و بہبود محکمہ کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود کے مد میں فراہم کی گئی ہے۔ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے اس اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 120 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جس میں سے پہلے مرحلے میں 49 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اس رقم کے ذریعے ریاست بھر میں مستحق مستفیدین تک بیبی کیئر کٹس پہنچانے کا عمل انجام دیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ فنڈ کے استعمال کے دوران محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی کی جانب سے جاری تمام قواعد، رہنما اصولوں اور مالیاتی ضوابط کی سختی سے پابندی کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نومولود بچوں کی ابتدائی نگہداشت کو فروغ ملے گا اور زچگی کے بعد ماؤں کو بھی ضروری سہولتیں فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande