
بوسٹن، 17 جون (ہ س)۔ اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے دو شاندار گول کی بدولت ناروے نے منگل کو گروپ I کے ایک میچ میں عراق کو 1-4 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز کیا۔
ناروے نے 28 سال بعد ورلڈ کپ میں واپسی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے پہلے میچ میں مکمل پوائنٹس حاصل کیے۔ ناروے نے 29ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب ہالینڈ نے پہلا گول کر کے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی۔
تاہم عراق نے ہار نہیں مانی اور 39ویں منٹ میں ایمن حسین نے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ لیکن یہ برابری زیادہ دیرقائم نہیں رہ سکی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے عین قبل، ہالینڈ نے عراقی دفاع کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک غلط بیک پاس کو جال میں ڈال کر ناروے کو ایک بار پھر برتری دلا دی ۔
ناروے نے دوسرے ہاف میں اپنا کنٹرول برقرار رکھا۔ لیو اوسٹیگارڈ نے 76ویں منٹ میں ایک کارنر سے شاندار ہیڈر کے ذریعے ٹیم کا تیسرا گول کیا۔ اضافی وقت میں عراقی ایمن کے اپنے گول نے ناروے کی فتح پر مہر ثبت کر دی، میچ 1-4 سے برابر رہا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ناروے نے بہتر گول فرق کی بنیاد پر فرانس کو پیچھے چھوڑ کر گروپ-آئی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ عراق کو تاہم مقابلے میں واپسی کے لیے بہتر کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد