
بھاگلپور، 17 جون (ہ س)۔
بھاگلپورریلوے اسٹیشن پرمنگل کی دیررات اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب کانسٹیبل بھرتی کا امتحان دینے والے امیدواروں میں موبائل فون چوری کی خبر پھیل گئی۔جیسے ہی یہ خبر پھیلی اسٹیشن احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امیدواروں نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا۔ واقعے کے دوران متعدد طلباء گر گئے، جس سے پانچ سے زائد طلبا زخمی ہوگئے۔ ڈیوٹی پر موجود اسٹیشن ماسٹر وکرم سنگھ نے سوجھ بوجھ سے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً مائک کو چالو کیا اور امیدواروں کو پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ ان کی کوششوں نے حالات کو بگڑنے سے روکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی ایف اور جی آر پی کے اہلکار اور افسران جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس اہلکاروں نے طلبہ کو سمجھا کر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد بالآخر حالات معمول پر آ گئے۔ بھگدڑ میں زخمی طلباء کو ریلوے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے امتناعی کانسٹیبل بھرتی امتحان میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں امیدوار منگل کی رات بھاگلپور پہنچنے والے تھے۔ کئی طلباء اسٹیشن احاطے میں آرام کر رہے تھے۔ اسی دوران یہ خبر پھیل گئی کہ ایک طالب علم کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan