احترام اور قبولیت انسان کو قدردانی ، فخر اور اطمینان کا احساس کراتی ہے: وزیراعظم
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گرپیار بھرا احترام اور قبولیت انسان کو قدردانی ، فخر اوراطمینان محسوس کراتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پہچان نہ صرف خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے بلکہ فرد میں نئی ​​توانائی اور جوش و جذبہ
PM-Respect-acceptance-person-feel-proud-satisfied


نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گرپیار بھرا احترام اور قبولیت انسان کو قدردانی ، فخر اوراطمینان محسوس کراتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی پہچان نہ صرف خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے بلکہ فرد میں نئی ​​توانائی اور جوش و جذبہ بھی پیدا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا۔

’’توتسمبھاوتماتمانم بہو مانیمھے ویام۔ پرایہ پرتیہ مادھتے سوگنیشوتمدراہ۔‘‘

اس سبھاشتم کامفہوم ہے کہ جب ہمیں کسی کی طرف سے عزت اور احترام کے ساتھ تسلیم کیا جاتا ہے تو ہم بے پناہ فخر اور خوش قسمت محسوس کرتے ہیں۔ یہ بالکل سچ ہے کہ عظیم لوگوں کی طرف سے دی جانے والی عزت انسان کے اندر اس کی خود کی خوبیوں کے بارے میں گہرا اعتماد پیدا کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پیار بھرے احترام اور قبولیت سے انسان کو فخر اور اطمینان حاصل ہوتا ہے۔ اس سے خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے اور نئی توانائی اور جوش بھی پیدا ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande