منی پور میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اسلحہ برآمد، بنکر تباہ، دو کلو مشتبہ مارفین ضبط
منی پور میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اسلحہ برآمد، بنکر تباہ، دو کلو مشتبہ مارفین ضبط امپھال، 17 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر چلائی گئیں مہمات میں ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا،
منی پور پولیس کے ذریعے شیئر کی گئیں تصاویر۔


منی پور میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، اسلحہ برآمد، بنکر تباہ، دو کلو مشتبہ مارفین ضبط

امپھال، 17 جون (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر چلائی گئیں مہمات میں ایک مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا، 14 بنکروں کو تباہ کیا اور دو کلوگرام مشتبہ مارفین کے ساتھ دو خواتین کو پکڑا۔ سیکورٹی فورسز نے امپھال مشرقی ضلع کے کھرائی پتھیبا لیکائی کے رہائشی یمنام سیتیاجت منگانگ (36) کو گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے ایک 0.22 کیلیبر ریوالور اور 0.22 کیلیبر کی نو زندہ گولیاں برآمد کی گئیں۔

ایک اور مہم میں سیکورٹی فورسز نے موگکوٹ چیپو-پاٹلیژانگ پہاڑی علاقے میں پانچ اور لنگفو جنکشن-انڈسٹریل اسٹیٹ سینٹر پہاڑی علاقے میں نو بنکروں کو تباہ کر دیا۔ ان میں سے ایک جگہ سے 5.56 ملی میٹر کے دو خالی کارتوس بھی برآمد ہوئے۔ اسی دوران امپھال مغربی ضلع کے مختلف مقامات سے ممنوعہ آر پی ایف/پی ایل اے کے دو سرگرم کیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار عسکریت پسندوں کی شناخت متم موہین سنگھ (29) اور سنایا ئما لیچومبام عرف کوئنٹن عرف لیرنگجاو عرف لیرینگبی (50) کے طور پر ہوئی ہے۔

منشیات کے خلاف چلائی گئی ایک اور مہم میں منی پور پولیس نے چرا چاند پور ضلع سے دو خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تقریباً دو کلوگرام مشتبہ مارفین برآمد کی۔ گرفتار خواتین کی شناخت ہوئینیلہنگ (32) اور چنئیواہ (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں تا- کھونومفائی گاوں کی رہائشی ہیں۔

پولیس نے تمام معاملات میں آگے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande